سرینگر//صوبائی پولیس سربراہ نے حالیہ جنگجو حملے کے بعد پولیس کنٹرول روم میں اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ ویڈیوکانفرنس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پرصوبائی پولیس سربراہ کو میٹنگ میں موجود حکام نے مجموعی حفاظتی صورتحال کی جانکاری دی اورمشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی باخبرکیا۔ صوبائی پولیس سربراہ نے زوردیا کہ اہم مقامات پر حفاظتی ناکوں کو بہتر بنایاجائے اورپر ہجوم مقامات پر اچانک ناکہ لگانے ،محدود اچانک محاصروں اور تلاشی کا آپریشن شروع کرنے وغیرہ کی بھی صلاح دی۔ انہوں نے حکام پرزوردیا کہ وہ ملک دشمن اور قوم دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فورسز کی تعیناتیکی اختراعی حکمت عملی اپنائیں۔صوبائی پولیس سربراہ نے جنگجوحملے کے بعدحکام کو مناسب معیاری عملیاتی طریقہ کارترتیب دینے کی ہدایت دی ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اپن اشخاص جنہیں سیکورٹی خطرہ لاحق ہو،کی موجودہ سیکورٹی کا جائزہ لیں۔انہوں نے افسروں سے تاکید کی کہ وہتال میل کے ساتھ کام کریں۔