نئی دہلی//جموں انڈسٹری کے نمائندوں کی ایک وفد نے زیر قیادت چئیر مین رتن ڈوگرہ نئی دہلی میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں جموں کے صنعت کاروں کی جانب سے در پیش مسائل کی جانکاری دی ۔وفد نے پہلے ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے علحیدہ میٹنگ کی جس کے فوراً بعد وفد وزیر خزانہ سے ملاقی ہوا ۔وفد نے مرکزی وزیر خزانہ کو پانے مطالبات کے سلسلہ میں ایک یا د داشت پیش کی۔یا د داشت میں کہا گیا ہے کہ جی ایس ٹی تعارف کرنے کے بعد عملی طور پر انکے مراعات کو واپس لیا گیا ہے۔یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے صنعت کاروں کے حق میں بھی مالی پیکئیج منظور کیا جائے،جیسا کہ شمال مشرقی علاقوں کے لئے کیا جا رہا ہے۔ وفد نے ریاست کی صنعتوں کے لئے سست رفتاری کے لئے ذمہ وار احکامات کو بھی بیان کیا۔وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا اور حکام کو ہدایت دی کہ اس سلسلہ میں جو بھی مناسب ہوگا ،کیا .وفد نے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے اس معاملہ کی شدت سے پیروی کرنے کی التجا کی۔وفد میں فیڈریشن آف انڈسٹریز کے دیگر ممبران میں للت مہاجن، اجے لنگر، پردیپ وید ،راجندر گپتا اور راجیش جین بھی شامل تھے۔