سرینگر// صنعت کاروں اور ہوٹل مالکان نے وزیر خزانہ کو پرانے رائج ٹیکس نظام کے تحت غیر حل شدہ مسائل کے تصفیہ اور سیلاب زدہ تاجروں کے ٹیکسوں کی ادائیگی کیلئے ایمنسٹی کی فراہمی میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے جرمانہ اور ٹیکسوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانے پر زور دیا۔ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز کا ایک وفد چیئرمین مشتاق احمد چایا کی قیادت میں وزیر خزانہ سید الطاف بخاری اورپرنسپل سیکریٹری محکمہ خزانہ نوین چودھری سے ملاقی ہوا،جس کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ کشمیری تاجروں کے جائز مطالبات،جن میں پرانے ٹیکس نظام کے تحت غیر تصفیہ شدہ مسائل کو حل کرنے کے معیاد میں توسیع دی جائے۔وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں از خود مداخلت کریں،تاکہ محکمہ خزانہ اور کمرشل ٹیکس محکمہ میں پہلی قسط کی ادائیگی کے تاریخوں میں توسیع کی جائے۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ ریاستی حکومت کے چوتھے بجٹ میں،اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ہوٹل اور ریزورٹس کو یک اپریل2018 بجلی فیس کی ادائیگی میں صنعتوں کے برابر کیا جائے گا،اور ہوٹلوں و رزاٹس کو وہی بجلی فیس کی ادائیگی کرنی پرے گی،جو صنعتوں کو ادا کرنی پڑتی ہے،تاہم اس سلسلے میں محکمہ بجلی کی طرف سے کوئی بھی رسمی ایس آر ائو اس سلسلے میں اجراء نہیں کیا گیا۔ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز کے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضروری حکم نامہ اجراء کیا جائے گا،اور بہت جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے چیمبر وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کاروباری اور تجارتی برداری کیلئے پی ایچ ڈی چیمبر کی کاوشوں ،جدوجہد اور قربانی کو سراہا۔وفد میں پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹرئز کے شریک چیئرمین ظہور احمد ترمبو،جان محمد کول،طارق رشید گونی اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔اس دوران کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے ایک وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی قیادت میں وزیر خزانہ سے ملاقات کی،جس کے دوران ٹیکسوں اور سود کے علاوہ جرمانہ کے ایمنسٹی میں توسیع کا مطالبہ کیا۔بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے صبر و تحمل کے ساتھ وفد سے بات کی،جبکہ چیمبر نے وزیر کو اس میں توسیع کرنے کے وجوہات کی جانکاریبھی فرہم کی۔ بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پرنسپل سیکریٹری محکمہ خزانہ کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کی جانچ کریں،اور ایمنسٹی کی معیاد میں مزید45 دنوں کا اضافہ کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ بعد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے وفد نے محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکریٹری کے ساتھ بھی ملاقات کی،اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ پرنسپل سیکریٹری نے بھی یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔