Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

صنعت کار، تاجر اور سیول سو سائٹی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// وادی کے صنعت کاروں،تاجروں اور سیول سوسائٹی ارکان نے 4جولائی کو دوکانوں اور تجارتی اداروں پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی اپیل کی ہے ۔کشمیر کارڈی نیشن کمیٹی نے  دھمکی دی کہ اگر اشیاء و خدمات ٹیکس کا متبادل نہیں لایا گیا تو2008کی طرح کمیٹی پروگرام بھی دے سکتی ہے۔ کشمیر کارڈی نیشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس روز تمام تاجر اور سیول سوسائٹی کے ممبران اسمبلی کمپلیکس کے باہر پرامن دھرنا دینگے ۔سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران مختلف تجارتی اتحاد اور سیول سوسائٹی  نمائندوں اور لیڈروں نے شرکت کی،جس کے دوران سابق جج جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے کہا کہ لوگوں اور تاجروں کو اس قانون کے اطلاق پر جو تحفظات ہیں،انہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ حکومت دیگر ملکوں میں جی ایس ٹی ماڈل پر تحقیق کریں اور جو ماڈل انہیں بہتر لگے،اس کو عوامی سطح پر سامنے لائے،تاکہ ماہرین اس کو دیکھ پرکھ لیں،جس کے بعد اسی جی ایس ٹی ماڈل کو اپنا یا جاسکتا ہے،تاکہ ریاست کی مالی اور سیاسی خصوصیت اثر انداز نہ ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کی سیول سوسائٹی ٹیکس اصلاحات کے خلاف نہیں ہے،تاہم انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پارلیمنٹ جب کوئی قانون منظور کرتا ہے تو اس میں’’ماسوائے جموں کشمیر‘‘ کیوں تحریر کیا جاتا ہے۔جسٹس(ر) حسنین نے کہا کہ اس جملے میں سارا جواب ہے،کیونکہ جموں کشمیر کو خصوصی درجہ حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ101ویں ترمیم کو موجودہ حیثیت میں لاگو کرنے کے بعد ریاستی سرکار کے پاس حصول ٹیکس،اس کی قیمت طے کرنے اور اشیاء کو مستثنیٰ رکھنے کے حوالے سے اختیارات نہیں رہیں گے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر ڈاکٹر مبین شاہ نے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام،تاجر اور صنعت کار کسی بھی طور وہ جی ایس ٹی قبول نہیں کرینگے،جس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زک پہنچے کا احتمال ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت یا اپوزیشن پر ہی نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران اسمبلی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جی ایس ٹی پر کس طرح کا رخ اور موقف اختیار کرتا ہے۔ ڈاکٹر مبین شاہ نے کہا کہ کشمیر کارڈی نیشن کمیٹی کو2008کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے اور اگر سرکار نے اپنا من مانا رویہ تبدیل نہیں کیا تو اسی طر ح کا پروگرام دینا بھی خارج از امکان نہیں۔ اس موقعہ پر سراج احمد سراج نے کہا کہ جہاں بھارت کی دیگر ریاستوں میں اس قانون کی تیاری میں17برس لگ گئے وہیںکشمیر میں اس کو لاگو کرنے کیلئے جلد بازی کیوں کی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت کو بھی خبردار کیا کہ موجودہ ہیت میں اس قانون کو لاگو کرنے سے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ1954یا1965نہیں ہے کہ لوگ اور تاجر کسی بھی ترمیم کو ٹھنڈے پیٹ سے برداشت کر سکتے ہیں۔ فیڈریشن آف چیمبر انڈسٹریز کشمیر کے سابق صدر شکیل قلندر،فیڈریشن آف چیمبر انڈسٹریز کشمیر کے  ایک دھڑے کے صدر محمد اشرف میر، کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری،کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر محمد یاسین خان،سابق صدر محمد صادق بقال،کشمیر اکنامک فورم کے چیئرمین شوکت احمد چودھری،اکنامک الائنس کے دھڑے کے نائب صدر اقبال ترمبو کے علاوہ معروف ہوٹل مالکان،سیول سوسائٹی ممبران بھی موجود تھے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریاستی درجے کی بحالی کا مناسب وقت آگیا ہے: تنویر صادق
تازہ ترین
کپواڑہ میں آتشزدگی، دو منزلہ مکان خاکستر
تازہ ترین
ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر
تازہ ترین
کرائم برانچ کشمیر کی جانب سے سرینگر اور بڈگام کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا

July 17, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل

July 17, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کانگریس کا وزیر اعظم کو مکتوب

July 16, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ مناسب وقت پر وزیر اعظم پر بھروسہ کرنا چاہیے :جتیندر سنگھ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?