جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے قانون ساز اسمبلی میں کل صنعت و حرفت اور منسلک محکموں کے مطالباتِ زر پر ہوئی بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ریاست کے صنعتی ایسٹیٹس میں دہائیوں کے بعد 138کروڑٖ روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ایسٹیٹس میں اب بہتر سڑکیں اور 24 گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو کار خانہ داری اور اختراعیت کی طرف راغب کرنے کے لئے حکومت نے کئی سکیمیں منظور کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انوویٹروںکو ماہانہ 10ہزار روپے کی ایک سال کے لئے معاونت دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سانبہ میں 100کروڑ روپے کا ایک ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017-18 کے دوران 479 صنعتی یونٹ رجسٹر کئے گئے جن میں 345کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گنجائش ہے اور اس کی بدولت لگ بھگ 5000افراد روزگار حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ 2004سے اب تک صنعتوں کو 272.77کروڑ روپے کی مرکزی مراعات فراہم کئے گئے ۔چندر پرکاش گنگا نے کہا کہ جموں وکشمیر انڈسٹریز لمٹیڈ کے بند پڑے کئی یونٹوں کو بحال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی جے کے آئی یونٹوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے جن میں سلک فیکٹر ی راج باغ بھی شامل ہے اور اس پر 23.54کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑی براہمنا جموں میں سلک فیکٹری پر 16.84کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوینئری مل پانپور کو 8.50کروڑ روپے کی لاگت سے بڑھاوا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہینڈی کرافٹس محکمہ کے 553تربیتی مرکز اس وقت کام کر رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ پی ایم ڈی پی کے تحت48کروڑ روپے کا پشمینہ پروموشن پروگرام مرکزی وول ڈیولپمنٹ بورڈ کو بھیج دیا گیا ہے۔وزیر نے کہا کہ آرٹزن کریڈٹ کارڈ سکیم سے 44238مستحقین مستفید ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کے حق میں 93.36کروڑ روپے واگذار کئے ۔وزیر نے کہاکہ 26لاکھ روپے کی لاگت سے اربن ہاٹ جموں کو ترقی دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت 20ہزار کاریگرروں اور بنکروں کو جوڑنے کے لئے عنقریب ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم متعارف کر رہی ہے ۔وزیر نے کہا کہ کشمیرمیں دستکاری برآمدات سال-17 2016ء کے دوران 115.12کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کے ازسر نو تشکیل دئیے رہنما خطوط کے تحت ہینڈلوم کے 8بلاک لیول کلسٹر عملائیے جارہے ہیں۔ کے وی آئی کے حوالے سے وزیر نے کہا کہ بورڈ نے 46185یونٹ قائم کئے ہیں جن سے ریاست کی گھریلو پیداوار میں 1823کروڑ روپے اضافہ ہوتا ہے اور اس عمل سے 186964کاریگروں کو روزگار حاصل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران 32.72کروڑ روپے کی لاگت سے 1650یونٹوں کا نشانہ مقر رکیا گیا تھا جسے اب 4125یونٹوں تک بڑھاوا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بڑی براہمنا جموںمیں 8289لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ای ڈی آئی کیمپس تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ایوان میں بعد میں صنعت و حرفت محکمہ کے لئے 56355.24لاکھ روپے کے مطالبات زر منظور کئے۔