سری نگر//یو این آئی// سرینگر میںآتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں بی ایس ایف کے ایک رہائشی کوارٹر اور سی آر پی ایف کی ایک سہ منزلہ عمارت جل گئی۔ صنعت نگر علاقے میں سی آر پی ایف کی132 بٹالین کی ایک سہ منزلہ عمارت میں دوران شب آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ میں بلڈنگ کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ نچلی دو منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔آتشزدگی کے اس واقعے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ادھر ایس ٹی سی ہمہامہ میں بی ایس ایف کے ایک رہائشی کوارٹر میں آگ لگ گئی جس سے اس دو منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا۔ کوارٹر میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ نشاط علاقے میں دو شیڈ نما ڈھانچے آگ لگنے سے تباہ ہوگئے ۔