کولگام// ضلع میں صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے، ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے کل برازلو میں صنعتی اسٹیٹ کی ترقی کے لیے ایک اراضی کی نشاندہی کی۔برازلو میں زمین کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے ریونیو حکام کو ہدایت کی کہ وہ برازلو میں انڈسٹریل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے متعلقہ حکام کو 500 کنال سے زائد اراضی فراہم کریں۔بعد ازاں ڈی سی نے چیک پورہ بیمیڈورہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ صنعتی یونٹس کے قیام کے لیے 210 کنال اراضی محکمہ صنعت کے حوالے کر دی گئی ہے، اور الاٹمنٹ شروع کر دی گئی ہے۔