سرینگر//اوور سیز ڈیلی گیٹس و معروف فرموں کے سی ای اوز کا ایک گروپ کل یہاں گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقی ہوا اور ریاست میں سکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرنیو شپ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈیلی گیٹس میں چئیر مین ہانگ کانگ منیجمنٹ ایسوسی ایشن انتھونی رشٹان ، ورلڈ وائیڈ ڈیولپمنٹ ایٹ فزر ( یو ایس اے ) کے سربراہ ، ڈاکٹر ڈیکلن ڈوگن ، کمیونی کیشنز اینڈ انگیز منٹ سپیشلسٹ ، یو کے مس نکولہ گلکرسٹ ، کو فاؤنڈر کلائیمیٹ گروپ ( یو ایس اے ) جِم واکر ، گلوبل کیپا بلٹی ڈائریکٹر مس جینی سسینی ، برج یو کے ششی کمار ولاٹھ ، لیڈر سوشل اینو ویشن فار اشوکا انڈیا اور ڈائریکٹر برج ایشیا پیسی فک سنگا پور سائیمن میکنزی شامل تھے ۔