Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

صنعتی سیکٹر عملی اقدامات کا محتاج!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 26, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
دنیا کی کوئی بھی معیشت صرف بنیادی شعبے پرنہیں چل سکتی۔ حقیقت میں زراعت سے صنعتوں کی طرف جھکائونے دنیا کے ترقی یافتہ حصوں میں معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں بھی زرعی شعبے سے صنعتی شعبہ کی جانب سفر کی ضرورت کو بہت پہلے محسوس کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتوں نے صنعتوں کے فروغ میں مدد کے لئے بہت سارے پیکیج مرتب کرنے کی کوشش کی۔ ان مثبت اقدامات کا صنعتوں کیلئے مقصد انفراسٹرکچر ، پیداوار اور مارکیٹنگ سے منسلک مشکلات پر قابو پانا تھا۔بلا شبہ نتائج اب تک حیرت انگیز رہے ہیں۔ پورے ملک میں وہ ریاستیں جو مضبوط صنعتی بنیادبنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، اُن کی معیشت اُن ریاستوں سے کافی بہتر ہے جو صنعتی سیکٹر میں پیچھے رہی ہیں۔بدقسمتی سے جموں وکشمیر خاص کر کشمیر صوبہ بھی اس زمرے میں پڑتا ہے جہاں صنعتی شعبہ آج تک پیر نہیں جما سکا ہے اور لاکھ کوششوں و خواہشات کے باوجود یہاں صنعتی شعبہ ابھی بھی کشمیر میں عملی طور وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ جموں میںابھی ایام طفولیت میں ہی ہے اور یوں جموں وکشمیر کو صنعتی شعبہ سے ابھی تک وہ فائدہ حاصل نہیں ہوسکا ہے جس کی امید کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں ہماری معیشت آج بھی پرائمری سیکٹر یعنی زراعت پر ہی منحصر ہے اور زراعت کا حال یہ ہے کہ زمین سکڑتی چلی جارہی ہے اور باغبانی فصل بلا شبہ بڑھتی چلی جارہی ہے لیکن میوہ کے بادام گھٹتے چلے جارہے ہیں۔ بڑے طمطراق سے آج تک کئی صنعتی پیکیج اعلان کئے گئے لیکن حالت نہیں بدلی ۔دراصل حقیقت حال یہ ہے کہ یہاں صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اعلانات تو ضرور ہوئے لیکن زمینی سطح پر صنعتی کے قیام اور ان کے کامیاب آپریشن کو یقینی بنانے میں وقت کی حکومتوں نے کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔صنعتیں بجلی پر چلتی ہیں اور یہاں بجلی کا حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔کشمیر کے بیشتر صنعتی یونٹ صرف اس وجہ سے خسارے پر چلتے ہیں کیونکہ اُنہیں متواتر بجلی فراہم نہیںہوتی اور اس کے علاوہ انہیں خام مال باہر سے مہنگا پڑتا ہے ۔آج بھی بجلی کی حالت یہ ہے کہ صنعتی بستیوںکو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم نہیں ہوتی ہے اور یوں ان کارخانوں کو بجلی کا متبادل انتظام کرنے کیلئے بھاری ڈیزل جنریٹرلگانے پڑتے ہیں جس کے نتیجہ میں پیداواری قیمت بڑھ جاتی ہے اور پھر مارکیٹ میں مقامی صنعتی مصنوعات کی مانگ نہیں رہتی ہے کیونکہ باہر سے آرہی وہی مصنوعات مقامی مصنوعات کی نسبت کافی سستے داموں میں ملتی ہیں۔
اور بھی کئی وجوہات ہیں جو ہمارے بیمار صنعتی سیکٹر کیلئے ذمہ دار ہیںتاہم زیادہ تفاصیل میں جانے کی بجائے وقت کی پکار ہے کہ صنعتی سیکٹر کو واپس پٹری پر لایا جائے تاکہ ہم صنعتی سیکٹر میں دوسری ریاستوں سے مقابلہ کرنے کے اہل بن سکیں۔صنعتی سیکٹر کا فروغ اب یہاں اس لئے بھی ناگزیر بن چکا ہے کہ یہاں سرکاری نوکریوں کے حوالے سے ایک انار ہزار بیمار والی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔گزشتہ برس جب درجہ چہارم کی8575 اسامیاں مشتہر کی گئیں تو آٹھ لاکھ کے قریب نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔جب بے روزگاری کا یہ عالم ہو تو حکومت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ۔ظاہر ہے کہ ہم اتنے قیمتی سرمایہ کو ضائع نہیں ہونے دے سکتے ۔نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور ہمیں ان کی توانائی کو صحیح سمت دینی ہے تاکہ یہ سرمایہ ہماری خوشحالی کا ذریعہ بن سکے ۔بے روزرگاری کے نتیجہ میں ہمارا نوجوان پھریا تو ڈپریشن کا شکار ہوکر ناکارہ بن جاتا ہے یا پھر برے کاموں میں لگ جاتا ہے ۔اسی لئے لازمی ہے کہ ایک قیمتی سرمایہ کو صحیح استعمال یقینی بنایا جائے اور صحیح استعمال سرکاری سیکٹر میں اب ناممکن بن چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے نجی سیکٹر کو فروغ دینا لازمی ہے اور نجی سیکٹر میں صنعتی سیکٹر کو ہی فروغ دینا پڑے گا کیونکہ صنعتی سیکٹر میں ہی لاکھوں لوگوں کو روزگار دینے کی صلاحیت موجود ہے۔اگر یہاں صنعتی سیکٹر پروان چڑھا تو حکومت کا بوجھ ہلکا ہوجائے گا کیونکہ پھر نوجوانوںکو سرکاری نوکریوںکا انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ وہ نجی سیکٹر میں قسمت آزمائی کریں گے۔
 کووڈ۔ 19 وبائی بیماری کے باعث پوری دنیا میں صنعتی شعبے میں زبردست خلل پڑا ہے۔ جموں و کشمیر میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہو چکے ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت کو صنعتوں کی مدد کے لئے مزید فراخد لی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے حکومت کی طرف سے کچھ اہم مدد درکار ہوگی تاکہ صنعتیں ان مشکل حالات کا مقابلہ کرسکیں۔ اس سلسلے میں اگر صنعتوں کیلئے اعلان شدہ راحت و احیاء پیکیج کے تحت پیشرفت کا جائزہ لیاگیاہے تو یہ اچھی خبر ہے اور امید افزاء ہے کیونکہ یہ اس بات کی جانب واضح اشارہ ہے کہ حکومت صنعتوں کے احیاء اور فروغ میں سنجیدہ ہے۔ اس وقت ہم صرف ایک ہی بات بتانے کی کوشش کرینگے کہ اس پیکیج کے اثرات وہ لوگ محسوس کرنے چاہئیں جو صنعتیں چلاتے ہیں۔پیکیج پر عمل درآمد کچھ اس طرح ہونا چاہئے کہ زمینی سطح پر صنعتوں کا احیاء یقینی بن سکے کیونکہ اس پیکیج کا مقصد ہی بیمار صنعتی سیکٹر کو واپس پٹری پر لانا ہے اور اگر پیکیج سے وہ حدف حاصل ہوتا ہے تو سمجھ لیاجائے گا کہ پیکیج کامیاب رہا ورنہ یہ سمجھا جائے گا کہ یہ بھی محض خانہ پُری ہی تھی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?