عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت کے صنعت اور تجارت کے محکمے نے ایک مشاورتی بورڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد خطے میں صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں اور چیف سکریٹری کی نائب سربراہی میں بورڈ میں صنعتی انجمنوں کے سربراہوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (JKPTO) کے انتظامی سیکرٹری اور منیجنگ ڈائریکٹر جیسے اہم عہدیدار شامل ہیں۔ صنعت کے موافق ماحولیاتی نظام کی تشکیل، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، تجارتی انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور پائیدار صنعتی طریقوں کو فروغ دینے کے مقاصد کے ساتھ، بورڈ سہ ماہی اجلاس کرے گا، جس کی مالی مدد JKTPO کے ذریعے کی جائے گی۔غیر سرکاری اراکین،جن کی تعداد15ہو ،کو جو تین سال کی مدت کیلئے بورڈ کے اقتصادی ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مہارت اور لگن کی بنیاد پر منتخب کیے جائیں گے۔ حکومت نے فوری عمل درآمد کے لیے بورڈ کے قیام کو متعلقہ محکموں میں پھیلانا بھی شروع کر دیا ہے۔