عظمیٰ نیوز سروس
جموں//فیڈریشن آف آل اِنڈیا ویا پارمنڈل (ایف اے آئی وِی ایم) کے ایک وفد نے کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔صدرفیڈریشن سنجے بنسل ، نائب صدر سندیپ مینگی ، سیکرٹری سنجیو اَگر وال ، خزانچی اَجے آہوجااور کنسلٹنٹ رامیت کھرانہ پر مشتمل وفد نے جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے کئے گئے بہت سے اَقدامات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کوبزنس کمیونٹی کے مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو ان کے مطالبات کے اَزالے اور ایم ایس ایم اِیز کے مفادات کے تحفظ کا یقین دِلایا۔