صلاح الدین کا کمانڈر مسعود کو خراج عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
مظفر آباد//حزب سربراہ سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کمانڈر مسعود تحریک آزادی کشمیر کا عظیم سرمایہ تھا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم عسکری میدان کے شہسوار تھے ۔موصولہ بیان کے مطابق صلاح الدین کمانڈرمسعود کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک تحریک بھی تھے اور ایک کاررواں بھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی اور24جولائی 2001کو جاں بحق ہوئے۔سید صلاح الدین نے انہیں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر مسعود زندہ ہیں اور ان کے خو ن کے ہر قطرے سے برہان اور سبزار کی شکل میں ہزاروں عسکریت پسند پیدا ہوئے اور پیدا ہورہے ہیں۔تعزیتی تقریب سے حزب نائب امیر سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *