مظفر آباد//حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے ظہیرالدین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ انتہائی نیک اور پارسا خاتون تھیں ۔موصولہ بیان کے مطابق صلاح الدین نے کہا کہ مرحومہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے ہمہ وقت دعاگو رہتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے تاہم مشیت الٰہی کے سامنے انسان بے بس ہے ۔ صلاح الدین نے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیری مائوں بہنوں کی قربانیاں اور دعائیں ضرورقبول ہونگی ۔بیان کے مطابق حزب میڈیا سنٹر میں بھی مرحومہ کے حق میںتعزیتی مجلس منعقد کی گئی ،جس میں مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔