Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

صلاح الدین نے کی مذمت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 12, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ دنیا کے سامنے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے تعبیر کرنے اور اس سے وابستہ رہنمائوں اور کارکنان کو دھشت گرد قرار دینے کیلئے انتہا پسند حکومت اور اس کی ایجنسیاں نیچ حربوں پر اتر آئی ہیں ۔ امرناتھ یاتریوں پر حملہ اسی مذموم حکمت عملی کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی ایجنسیاں اور ان کے ایجنٹ ،تحریک آزادی کی شدت و حدت سے اس حد تک بوکھلاہٹ کا شکار ہوجائیں گی کہ وہ بدحواسی میں اپنے ہی لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار  یں گے ۔اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حزب سربراہ نے کہا کہ اس واقعہ کی آڑ میں بھارتی قیادت ایک تیر سے کئی شکار کر نے کی خواہش رکھتی ہے ۔ اس خوفناک انسانیت سوز حرکت سے ایک جائز تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے ،عالمی بردری کے سامنے اسے دھشت گردی کا روپ دینے اور بھارت کے اندر کشمیری طلباء اور کاروباری طبقے کو جو پہلے سے ہی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، کو مزید مصائب و آلام میں ڈالنے کی مذموم کو شش ہے ۔ تاہم حزب سربراہ  نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایسے نیچ حربوں سے بھارتی ایجنسیاں، اس کے ایجنٹ کچھ حاصل نہیں کرسکیں گی۔ انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہعسکریت پسند کشمیر اور حریت پسند عوام نے ہمیشہ  سے اپنا اسلامی فریضہ سمجھ کر یاتریوں کی مہمان نوازی اور ان کا تحفظ کیا ہے۔کشمیری قوم کی رگ رگ میں مہمان نوازی کا جذبہ موجود ہے اور وہ بلا کسی مذہبی تفریق اور رنگ و نسل کے صدیوں سے مہمان نوازی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔چیر مین متحدہ جہاد کو نسل نے واضح کیا کہ اس گھنا ونے واقعہ کے ذمہ دار بھی مستقبل قریب میں پورے ثبوتوں کے ساتھ اسی طرح بے نقاب ہونگے ،جس طرح چھٹی سنگھ پورہ میں سکھ برادری ،وندہامہ میں پنڈت برادری کے قتل عام اورمژھل سیکٹر میں معصوم افراد کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دے کر قتل کرنے کے واقعات میں یہ لوگ بے نقاب ہوگئے تھے۔سید صلاح الدین نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس واقعہ کی تہہ تک جانے کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہوجائے۔   انہوں نے اس بزدلانہ حملے میں مارے جانے والے یاتریوں کی لواحقین سے بھی بھر پور ہمدردی کا اظہار کیا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں
ناخواں والی سڑک پر پانی کی سپلا ئی پائپ لائنیںخستہ حال روزانہ سینکڑوں لیٹر پانی ضائع ،لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025کے دوران اب تک 3لاکھ کے درشن | لیفٹیننٹ گورنر کا بالتل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ

July 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہمیں دہشت گردی اور منشیات کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنی چاہئے: منوج سنہا

July 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?