Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

صفر دراندازی کا ہدف وزیر داخلہ کی زیر صدارت دوسرے روز بھی سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Mir Ajaz
Last updated: February 5, 2025 11:03 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینٹوں کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں :امت شاہ
فارنسک سائنس لیبارٹری میں نئی تقرری کی جائیں

پی آئی بی

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کے مقصد کے ساتھ ‘صفر دراندازی’ کو حاصل کریں۔جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پرمنگل اور بدھ کو دو اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ملی ٹینسی کا ماحولیاتی نظام کمزور پڑ گیا ہے۔انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ دراندازی اور ملی ٹینسی کی کارروائیوں پر بے رحم رویہ کے ساتھ مزید سخت کارروائی کریں اور کہا کہ ہدف ملی ٹینٹوں کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہونا چاہئے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، وزیر داخلہ نے انہیں ‘صفر دراندازی’ کے ہدف کے ساتھ ملی ٹینسی کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر سے ملی ٹینسی کا صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مودی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر زور دیا اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میںملی ٹینسی کو ختم کرنے کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نارکو نیٹ ورک دراندازوں اور ملی ٹینٹوںکو اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مدد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ، منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ملی ٹینسی کی مالی معاونت کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔شاہ نے ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ نئے فوجداری قوانین کے بروقت نفاذ کے پیش نظر فرانزک سائنس لیبارٹری (FSL) میں نئی تقرری کریں۔انہوں نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے تمام پیرامیٹرز میں نمایاں بہتری لانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔وزیر داخلہ نے منگل اور بدھ کو ہونے والی دو بیک ٹو بیک میٹنگ میں فوج، پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب وزیر داخلہ نے لگاتار دو دنوں میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر اس طرح کی بات چیت کی تھی۔میٹنگوں میں شرکت کرنے والوں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری گووند موہن، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر تپن ڈیکا، ڈی جی پی نلین پربھات، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور دیگر اعلی فوج، پولیس اور سول حکام شامل ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

سکولوں میں سوچھتاکہاں؟ ۔26.6فیصد میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلاء نہیں ،6فیصد میں بند

July 18, 2025
صفحہ اول

شہر میں دست،قے اور پیٹ درد میں مبتلا 60فیصد مریضوں میں انفیکشن کی نشاندہی جون اور جولائی میں مضر صحت پانی پینے سے اضافہ ریکارڈ:میڈیکل سپر انٹنڈنٹ

July 18, 2025
صفحہ اول

ٹی آر ایف امریکہ نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دی

July 18, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?