عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نوپورہ صفاکدل سرینگر میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ عین شاہدین کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت ارہان بلال کے بطور ہوئی جس کے بعد اس کو علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کے والد نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کا بیٹا اس طرح کے حملے کا شکار ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال بھی اسی علاقے میں میرے بیٹے پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا تھا اور اسے شدید چوٹیں آئی تھیں‘‘۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارہان اپنے گھر جا رہا تھا کہ کتوں کے نے اچانک اس پر حملہ کر دیا۔ مقامی لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے لوگوں کو آوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں جائے ۔