گاندربل//صفاپورہ مین بازار میں نصب 250 کلوواٹ ٹرانسفارمر مقامی آبادی کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔اس ٹرانسفارمر کا لنک سیٹ بوسیدہ ہوچکا ہے جو بجلی سپلائی ہونے کی صورت میں اکثر وبیشتر جل جاتے ہیں اوربجلی سپلائی متاثر ہوجاتی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سلسلے میںمحکمہ کے حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔