سرینگر//انتظامیہ کی طرف سے شروع کی گئی پالتھین مخالف مہم میں اب پولیس بھی شامل ہوگئی ہے ۔پولیس نے کل شہر کے کئی علاقوں میں دکانوں پر چھاپے ڈالے اور بھاری مقدار میں پالتھین کو ضبط کیا گیا ۔پولیس بیان کے مطابق پولیس کے اعلیٰ آفیسران کی ہدایت پرہدایت پرپالیتھن بیگ استمال کرنے کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران بھاری تعداد میں پالیتھن کو ضبط کیا گیا ۔پولیس سٹیشن صفاکدل اور زکورہ کی طرف سے تشکیل دی گئی پارٹیوں نے اپنے اپنے حدود کے اندرچھاپے ڈالے اور پالیتھن بیگوں کو ضبط کر لیا ۔ پولیس نے تاجروں اور صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ پالیتھن کے بجاے ماحول دوست بیگ استعمال کریں۔بیان کے مطابق یہ مہم آگے بھی جاری رہے گی۔