گاندربل//صفاپورہ عشم سڑک کئی برسوں سے خستہ حال ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 3 کلومیٹر لمبی صفاپورہ عشم سڑک بارشوںمیں جھیل کی شکل اختیار کرتی ہے اور دھوپ میں گرد و غبار ہونے سے ہر طرف آلودگی پھیلتی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔محمد یوسف نامی ایک شہری کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں مقامی ممبر اسمبلی سے لیکر مقامی ایم ایل سی سے بھی فریاد کی لیکن کوئی دادرسی نہیں ہوئی۔