جموں// بٹھنڈی تالاب کے قریب صفاویلی کوجانے والی سڑک بھی خستہ حالی کاشکارہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں کاکہناہے کہ سڑک پرجب بھی چھوٹی یابڑی گاڑیاں چلتی ہیں تو گردوغبارسے لوگوں کوپریشانی جھیلنی پڑتی ہے۔ متعلقہ حکام سے کئی بار سڑک کی حالت بہتربنانے کامطالبہ کیاگیالیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ لوگوں نے مزیدکہاکہ اس گلی میں اکثر گندہ پانی جمع ہوتاہے اورناقص پانی نظام بھی لوگوں کے لئے باعث پریشانی بناہواہے۔خورشیداحمدنامی شخص نے بتایاکہ گلی میں پانی جمع ہونے سے مچھرپیداہوتاہے جس سے لوگوں میں بیماری پھوٹنے کاخدشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیوڈی اور پی ایچ ای سے لوگوں نے کئی بار یادداشتیں دیں لیکن ابھی تک حکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس گلی سے درسگاہ یاسکول جانے والے بچوں اور خواتین کوپانی جمع ہونے سے کیچڑ سے گذرنے سے ان کے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ پی ڈبلیوڈی ، پی ایچ ای اور پی ڈی ڈی محکموں سے اپیل کی کہ اس سڑک پرمیکڈم بچھانے ، بجلی اورپانی کی سہولیت دستیاب کرواکرلے لوگوں کی پریشانیاں دور کی جائیں۔