سرینگر//ہوم گارڈ کشمیر کی جانب سے ’’سو چھتا ہی سیوا ‘‘مہم کے تحت شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل کالج بمنہ سرینگر کی صفائی ستھرائی کی گئی۔اس مہم میں 150 ہوم گارڈرضاکاروں نے حصہ لیا ۔تقریب کے دوران دلباغ سنگھ آئی پی ایس ڈائیریکٹر جنرل ،کمانڈنٹ جنرل ہوم سی ڈی اور ایس ڈی آر ایف نے آغاز کیا اور ان کے ہمراہ ڈائریکٹر صورہ میڈکل انسٹی ٹیوٹ جی این آہنگرمہمانی خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ہوم گارڈ جوانوں نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بمنہ اسپتال کی پوری صفائی کی ۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران جاوید حسن بٹ ایس ایس پی ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈ کشمیر ، ڈاکٹر ریاض احمد انتو پرنسپل میڈکل کالج بمنہ کے علاوہ پولیس اور اسپتال انتظامہ کے سینئر و جونیر آفسیران موجودتھے۔