سرینگر//پائین شہر کے صراف کدل مہاراج گنج علاقے میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے گرینیڈ داغنے کے واقعہ میں ایک شہری اور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے۔ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو ھیرے میں لیکر تلاشیاں لی گئیں۔پولیس ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہشام 7بجکر 15منٹ پر ملی ٹینٹوں نے مہارج گنج پولیس سٹیشن کے حدود میں صراف کدل علاقے میں سی آر پی ایف 23بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکا جو مذکورہ ناکہ پارٹی کے نزدیک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں فتح کدل پولیس چوکی سے وابستہ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل معراج الدین اور شہری سرتاج احمد بٹ ولد مشتاق احمد ساکن صراف کدل زخمی ہوئے۔دونوں کو چھاتی اور ٹانگوں میں زخم لگے ہیں اور انہیں فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت مستحکم ہے۔