سرینگر // جموں وکشمیر ہائی کوٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس بدر دُریز احمد نے آبی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ دریائے جہلم کا دورہ کیاجو پیر زو سے لیکر خانقا ہ معلی تک تھا ۔ان کے ہمراہ ،جسٹس علی محمد ماگرے ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بسیر احمد خان ،چیف انجینئر فلڈ کنٹرول امتیاز احمد ڈار ، ڈپٹی کمشنر سرینگر فاروق احمد لون ،منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سرمد حفیظ کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے چند مقامات پر ٹھہرائو کیا جن میں پولو ویو اور حبہ کدل گھاٹ شامل تھا۔چیف جسٹس نے آستان عالیہ حضرت شاہ ہمدان ؒ پر حاضری دی ۔چیف جسٹس نے اس دوران جہلم کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے گئے اقدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس کو آگاہ کیاگیا کہ جہلم کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹ کا کام 2005میں ہاتھ میں لیا گیا جس دوران جہلم پر غیر قانونی تعمیرات ہٹائی گئی تھی اور بعد میں انہیں کئی دیگر جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ چیف جسٹس نے سرینگر میں مفت آبی سروس کی سہولیات دستیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا جامع مقصد ہے کہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی تعداد کو کم کیا جائے اور صدیوں پرانی روایت کو زندہ کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ15اگست تک لوگوں کویہ مفت سروس دستیاب رہے گی اور اس کے بعد بہت کم قیمت پر یہ سہولیت میسر رہے گی۔فی الوقت یہ آبی سروس سہولیات پیرزو سے لیکر چھتہ بل تک صبح10بجے سے شام4بجے تک چلائی جائے گی۔