سرینگر//وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو ، طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں تجدید شدہ ریڈیشن سینٹر کا افتتاح کیا ۔ یہ مرکز جدید سہولیات سے لیس کیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر درابو نے کہا کہ ہسپتالوں کے بہتر کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے ان کی مالی خود مختاری کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات بہم پہنچانے میں رقوما ت کی کمی کو آڑے نہیں دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ صحت خدمات پر ہونے والے تصرف کو 4سے 6فیصد تک بڑھایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صحت خدمات کی بہتری لانے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اس موقعہ پر آسیہ نقاش نے کہا کہ حکومت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دینے کی وعدہ بند ہے ۔جی ایم سی کی پرنسپل پروفیسر صائمہ رشید نے کہا کہ اس سینٹر کی بدولت مریضوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔