سرینگر//ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کرن نگر میںجنگجوئوں کے حملے میں مارے گئے 2پولیس اہلکار ں کے ایصال ثواب کیلئے ڈسڑکٹ پولیس لائنز سرینگر میں قرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی ایس پی ڈی اے آر فیروز قادری و دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے نماز عصرکے بعد دعائیہ مجلس اور قرآن خوانی میںشرکت کی اور پولیس اہلکاروں کیلئے جنت نشینی کی دعا کی۔