نئی دہلی// صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے قائم کمیٹی کے ارکان، راجناتھ سنگھ اور ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی، لیکن کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آ سکا۔ کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نب¸ آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکا ارجن کھڑگے بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے بعد مسٹر آزاد اور مسٹر کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے صدر کے امیدوار کے نام کا انکشاف نہیں کیا، بلکہ انہوں نے محترمہ گاندھی سے ہی امیدوار کا نام جاننے کی کوشش کی۔کانگریس کو امید تھی کہ بی جے پی لیڈر اس ملاقات میں کوئی نام پیش کریں گے تاکہ کانگریس صدر پارٹی کے اندر اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما¶ں کے ساتھ اس پر بات چیت کر سکیں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کانگریس کی طرف سے تعاون کرنے سے متعلق سوال پر مسٹر آزاد نے کہا کہ جب بی جے پی کی طرف سے کوئی نام ہی پیش نہیں کیا گیا تو پھر تعاون کرنے یا غور کرنے کا سوال ہی کہاں اٹھتا ہے ۔ حکومت کی طرف سے جب تک کوئی نام سامنے نہیں آتا ہے اس وقت تک تعاون کرنے یا بات چیت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مسٹر کھڑگے نے کہا، "وہ تعاون کا تقاضہ کر رہے ہیں، لیکن ان کے دماغ میں ضرور کچھ چل رہا ہے ، اسی لئے وہ کسی کا نام نہیں بتا رہے ہیں اور تعاون لینے کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن یہ طے ہے کہ جب تک وہ نام نہیں بتاتے کسی طرح کے تعاون یا رضامندی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ " کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے کل کہا تھا کہ پارٹی کی خواہش ہے کہ صدر کے امیدوار کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقہو، لیکن صورت حال اب تک واضح نہیں ہے ۔حالات سے لگ رہا ہے کہ بی جے پی کے دماغ میں کچھ اچھا نہیں چل رہا ہے ۔صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لئے اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو چکی ہیں اور ان پارٹیوں کی دس رکنی ذیلی کمیٹی کی دوروز پہلے میٹنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی نے اس کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے جس میں مسٹر راج ناتھ سنگھ، اور مسٹر نائیڈو کے علاوہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی بھی شامل ہیں۔مسٹر نائیڈو بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر ستیش مشرا، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتا رام یچوری اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر پرفل پٹیل سے اپوزیشن پارٹیوں کی کمیٹی کے اجلاس سے قبلہی فون پر بات کر چکے ہیں۔مسٹر جیٹلی جلد ہی اس سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو اور دیگر رہنما¶ں سے بات کریں گے ، مسٹر شاہ خود ممبئی گئے ہیں اور وہ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی 25 جون کو امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ اس سے قبل ہی صدر کے لئے نام طے ہو جائے گا۔صدر کے لئے اب تک ہوئے 14 انتخابات میں سے صرف ایک بار بلامقابلہ انتخاب ہوا ہے ۔ مسٹر نیلم سنجیو ریڈی 1977 میں بلامقابلہ صدر منتخب کئے گئے تھے ۔ صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہو گیا ہے ، جو 28 جون تک چلے گا۔اتفاق رائے نہیں بننے کی صورت میں 17 جولائی کو الیکشن ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو ہوگی۔صدر پرنب مکھرجی کی مدت 24 جولائی کی آدھی رات کو ختم ہو رہی ہے ۔