سرینگر/حکام نے جمعہ کو کہا کہ صدر رام ناتھ کووند کا کرگل دورہ خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق صدر کووند کو آج کرگل جنگ کی 20ویں سالگرہ کے سلسلے میں دراس میں منعقد ہونے والی تقریب میں شامل ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے اُن کا جہاز لداخ کی طرف اُڑان نہیں بھر سکا۔
صدر کووند اب سرینگر کے بادامی باغ کنٹونمنٹ میں منعقدہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک بھی شامل ہونگے۔