واشنگٹن //صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ میلانیا بھی کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔
ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 31 سالہ امریکی مشیر ہوپ ہکس کو ٹرمپ کے انتہائی قریبی مشیروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اکثر دوروں پر امریکی صدر کے ہمراہ ہوتی ہیں۔