رمنتھا پورم// صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج رامیشورم کا دورہ کیا۔ گورنر بنوالی لال پروہت کے ساتھ ستھ صدرجمہوریہ نے ایک خصوصی طیارے میں مدورئی ہوائی اڈے سے منڈاپم کے لئے روانہ ہوئے جہاںاطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ریاستی وزیر ایم منی کنڈن، کلیکٹر ایس نٹراجن ، اے ڈی جی پی وجے کمار اور ایس پی اوم پرکاش مینا نے صدر کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں صدرجمہوریہ اور ان کے کنبے کے اراکین نے رامیشورم میں تاریخی سری رمنتھاسوامی مندر میں پوجاپاٹھ کی۔ صدرجمہوریہ اور گورنر کا مندر میں آر جیا ، کمشنر ایچ آر اور سی ای محکمہ نے خیرمقدم کیا۔ صدرجمہوریہ نے مندر کے تھرو کلیانا منڈاپم میں ©”پرشادم“ دیا۔ صدرجمہوریہ نے مندر کے وزیٹر نوٹ میں لکھا کہ سری رمنتھاسوامی مندر ایک معروف مند رہے۔ میں فخر محسوس کرتا ہوں اور مندر کا دورہ کرنا اور دیوتا کی پوجا کرنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ جناب کووند سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی یادگار کا بھی دورہ کیا ۔