سرینگر// سرینگر کے صدر اسپتال میں’’ہیموفیلیا ‘‘بیماری سے متعلق جانکاری اور مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو اس بیماری سے متعلق آگاہی کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس کے دوران ڈپٹی ڈئریکٹر ہیلتھ سرینگر مہان خصوصی تھے۔اس کیمپ میں مریضوں کو جانکاری وآگاہی سیشن ، مریضوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے حساست سازی کے علاوہ سرکاری عملے جیسے این ایچ ایم،ڈی ایچ ایس اور جی ایم سی کو ہیموفیلیاء مریضوں کی نگہداشت میں اضافی کاوشوں کی ضرورت سے متعلق سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا ۔