Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

صدر اسپتال میڈیکل اسٹورکا ڈرگ سیکنڈل!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 
سرینگر //صدر اسپتال سرینگر میں مریضوں کو زائد المیعاد ادویات فراہم کرنے کا معاملہ طشت از بام ہونے کے دو روز بعد پولیس نے دو تاجروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ ایک طرف پولیس تیزی سے کیس کی تحقیقات میں آگے بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب وزارت صحت نے گرفتار شدہ ملازمین کا دفاع کرتے ہوئے اس معاملہ کو ڈرگ مافیا کی سازش قرار دیا ہے۔صدر اسپتال سرینگر میں مریضوں کو زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے کے سلسلے میں پولیس نے دودن بعد دو تاجروں کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کرن نگر کے ایس ایچ او میسر اصغر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہم نے اس سلسلے میں 2تاجروں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ صدر اسپتال سرینگر کے دو ملازمین اور دو تاجروں کو پولیس نے ریمانڈ میں لیا ہے اور اس سلسلے میں رپوٹ بھی عدالت میں جمع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس کیس کی ہر طریقے سے تحقیقات کرنا چاہتی ہے۔ایک طرح تو پولیس تیزی سے کیس میں آگے بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ ڈرگ سٹور کو بند کرانے کی ڈرگ مافیا کی سازش ہے۔ وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا ’’پولیس نے پرنسپل کی اجازت کے بغیر ہی دو ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جو اختیارات کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر اسپتال سرینگر کے ڈرگ سٹور سے ہزاروں غریب مریضوں کو سستے داموں پر ادویات فراہم ہورہی تھی جو اسپتال کے باہر موجود دکانداروں کو کھٹک رہا تھا ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دوائی زائد المیعاد نہیں تھی بلکہ بار کوڈ دوائی کو زائد المیعاد قرار دے رہا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ ڈرگ مافیا نے پہلے بھی ایسی کئی سازشیں رچی ہے اور آج بھی ڈرگ مافیا کی سازشیں جاری ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ پولیس نے بغیر پرنسپل کی اجازت کے دو ملازمین کی گرفتاری عمل میں لاکر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔آسیہ نقاش نے کہا’’ اگر ایسا ہوتا تو پولیس کو پہلے پرنسپل سے بات کرنی چاہئے تھی مگر پولیس سے بغیر کسی اجازت کے دو ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ معاملہ آئی جی پی کشمیر کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہمیں انکی کاروائی کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ سوموار کو صدر اسپتال سرینگر میں ایک تیماردار نے بار کورڈ کے ذریعے اس بات کا پتہ لگایا تھا کہipomidol کی دوائی ز  ائد المیاد ہے جسکے بعد مذکورہ تیماردار نے پولیس میں تحریری شکایت درج کی تھی۔  
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?