سرینگر //محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول ( کشمیر) نے وادی میںنامی دوائی کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں اور دکانداروں کے نام جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ وہ سی ٹی سکین کے بہتر نتائج کیلئے استعمال ہونے والی کااستعمال فوراً روک دیں۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے سنیچر کو کرن نگر سرینگر میں ایک خصوصی مہم کے دوران نامی دوائی کے نمونے حاصل کئے جن میں معیاد ختم ہونے کی تاریخ میں تضاد پایا گیا۔محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے M/s Kiran Medical System نامی کمپنی سے وضاحت طلب کی ہے اور کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔صدر اسپتال سرینگر کے ڈرگ کونٹر سے مریضوں کو زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے کے انکشاف کے چند دنوں کے بعد ہی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول نے سرینگر کے کرن نگر علاقے میں خصوصی مہم چلاکر صدر اسپتال سرینگر کے ڈرگ کونٹر کو فراہم کئے گئے Lopamidol Inj کے نمونے حاصل کئے ۔محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر عرفانہ احمد کی قیادت میں سنیچر کو افسروں کی ایک خصوصی ٹیم نے کرن نگر سرینگر کا دورہ کرکے وہاں موجود ادویات کی دکانوں سے Lopamidol Inj نامی انجیکشن کے نمونے حاصل کئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کو بھی M/s Kiran Medical System, کی طرف سے بنائی گئی Lopamidol Inj. انجیکشن میں کیو آر سکین کوڈ /بار کوڈ کے زیر زائد المعیاد ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول کی ڈپٹی ڈائریکٹر عرفانہ احمد نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا ’’ ہمیں بھی کمپنی کی طرف سے صدر اسپتال کے ڈرگ کونٹر اور دیگرسرکاری اسپتالوں و نجی اسپتالوں کو فراہم کی گئی Lopamidol Inj. کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ میں تضاد ملا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دوائی پر لگی لیبل اور بار کوڑ کے ذریعے معلوم کئے جانے پر معیاد ختم ہونے کی تاریخ میں تضاد ہے اور اسلئے ہم نے کمپنی سے وضاحت طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر اسپتال سرینگر کے گردنواح ، سرکاری و نجی اسپتالوں اور ضلع سطح پر کام کرنے والے تمام اسپتالوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ دوائی کا استعمال بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمپنی کے جواب کا انتظار کررہے ہیں اور جواب ملتے ہی قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوموار کو سرینگر کے صدر اسپتال میں اسپتال کے ڈرگ کونٹر سے حاصل کی گئی Lopamidol Inj. کی دوائی ہے، کی معیاد ختم ہونے کی تاریخ بار کورڈ کے زریعے پتہ کی تھی اور دوائی زائد المیاد پاننے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے صدر اسپتال کے دو ملازمین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔