سرینگر// معروف تاجر صدام زرو کو کنفیڈریشن آف انڈئن انڈسٹری، جموں کشمیر کونسل کا چیئرمین منتخب کیا گیاہے۔ کنفیڈریشن آف انڈئن انڈسٹری،جموں کشمیر کونسل کی سالانہ تقریب کے دوران خضر سنز اور رائل خضر ہوٹلز اینڈ رئزارٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر صدام زرو کو سال2018-19کیلئے کنفیڈریشن انڈسٹری،جموں کشمیر کونسل کا چیئرمن منتخب کیا گیا۔صدام زرو کنفیڈریشن آف انڈئن انڈسٹری،جموں کشمیر کونسل کے سب سے کم عمر چیئرمین منتخب ہوئے،جبکہ وہ تواضع شعبے کی کشمیر سے نمائندگی کرنے والا ایک نوجوان چہرہ ہے۔ صدام زرو ہینڈی کرافٹ کوالٹی کنٹرول کا ممبر ہے جبکہ ایس کے آئی سی سی کی بورڑ آف گورنر کا ممبر بھی ہے۔صدام زرو کشمیر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ اونرس ایسو سی ایشن سے بھی وابستہ ہے،جبکہ وادی میں نوجوان کاروباریوں کی نشو نما میں انکا اہم رول ہے۔