عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نیویارک //سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو ہیمپشائر کا کلیدی پرائمری جیت کر ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امریکی صدر جو بائیڈن کو چیلنج کرنے کے لیے بطور ریپبلکن امیدوار انہوں نے اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 80 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کا مارجن تقریباً 11 فیصد پوائنٹس ہوگیا ہے مگر ان کے خلاف ان ہی کی جماعت کی امیدوار نکی ہیلی نے مقابلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد تقریر میں نکی ہیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب پرائمری مقابلہ ان کی ا?بائی ریاست جنوبی کیرولینا پہنچے گا تو ہم وہاں با ا?سانی جیت جائیں گے۔یاد رہے کہ صدارتی پرائمری الیکشن یا کاؤکسز ہر ایک امریکی ریاست اور علاقے میں ہوتے ہیں، جو امریکی صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے عمل کا ایک حصہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب میں 2020 کے الیکشن جیتنے کے حوالے سے جھوٹ کے ساتھ امیگریشن کے بارے میں اشتعال انگیز انتباہات بھی شامل تھے۔دوسری جانب اپنی تقریر میں نکی ہیلی نے اصرار کیا کہ مقابلہ ختم ہونے سے بہت دور ہے ۔