نئی دلی// الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) نے صدر جمہوریہ کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹفکیشن کے مطابق نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 28جون2017ء مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 29جون کو ہوگی اور نامزدگیاں واپس کی آخری تاریخ یکم جولائی 2017ء ہوگی۔ووٹنگ 27جولائی 2017ء صبح 10بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے جوائنٹ چیف الیکٹورل افسر ڈاکٹر رمن کمار کیسر نے یہاں ایک میٹنگ طلب کر کے اس سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔