بنگالورو//اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میراکمار نے کہا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے کہ صدارتی انتخابات دلت بمقابلہ دلت ہوگئے ہیں۔انہوں نے بنگالورومیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت اتفاق آرا کے ساتھ 17اہم اپوزیشن جماعتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب رام ناتھ کووند اور وہ امیدوار بنائے گئے تو یہ مسئلہ ذات کا بن گیا ۔شرم کی بات ہے کہ صدارتی انتخابات کو دلت بمقابلہ دلت بن گئے ہیں۔اتحاد ،نظریاتی موقف پر ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے عوام ترقی، بہتر سڑکیں اور انفراسٹرکچر چاہتے ہیں اور ان کے خیالات کو صاف کرنے کا یہ موزوں وقت ہے ۔ہمارے ملک میں ایسے بھی لوگ ہیں جو کئی برسوں سے دبے کچلے ہیں ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہم ان کو دیگر کے طرز پر لاکھڑا کریں گے اور ان کے وقار ،ترقی ، سلامتی کو یقینی بنائیں گے اور ان کو اصل دھارے میں لائیں گے ۔یہ ہمارا نظریہ ہے اور ہم نے کئی برسوں تک اس کے لئے کام کیا ہے ۔لوک سبھا کی سابق اسپیکر نے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حمایت کریں ۔انہوں نے کہاکہ یہ سرزمین کے سب سے بڑے عہدے کے لئے مقابلہ نہیں ہے ۔یہ ہمارا نظریہ ہے ۔