پٹنہ / صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی مہم کو زبردست جھٹکا لگتا نظر آرہا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے الگ راہ اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے صاف کر دیا ہے کہ وہ صدر کے لئے این ڈی اے کے امیدوار اور بہار کے سابق گورنر رام ناتھ یووند کی حمایت کریں گے۔بدھ کو پارٹی کی ہائی لیول میٹنگ کے بعد جے ڈی یو ایم ایل اے رتنیش سدا نے کہا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نتیش نے کہا کہ پہلی مرتبہ بہار کے گورنر براہ راست صدر بن رہے ہیں، رام ناتھ ووند اچھے انسان ہیں اور ہم لوگوں کو ان کی حمایت کرنی چاہئے۔وزیر اعلی نتیش باری باری جے ڈی یو ممبران اسمبلی سے ملاقات کر کے ان کی رائے لے رہے ہیں۔ ممبر اسمبلی رتنیش نے ای ٹی وی سے بات چیت میں یہ معلومات دی۔ خیال رہے کہ یووند کی امیدواری کا اعلان ہونے کے فورا بعد جے ڈی یو نے یووند کو مبارک باد دی تھی اور انہیں اچھا امیدوار بتایا تھا۔دوسری طرف جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے غلام نبی آزاد کے اس بیان کا جواب دیا ہے ، جس میں آزاد نے یووند کو گھور بھاجپائی بتاتے ہوئے حمایت دینے کی گنجائش نہ ہونے کی بات کہی تھی۔ پٹنہ پہنچنے پر ای ٹی وی سے بات چیت میں کے سی تیاگی نے کہا کہ اتحادی پارٹی کی ہر بات پر ہم متفق ہوں یہ ضروری نہیں ہے۔