جموں / تعلیم ، تمدن اور سیاحت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے طلباء کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں صحیح کیئریر تلاش کرنے کے لئے رہبری فراہم کرنا ضروری قرار دیا ہے اور انہیں روشن مستقبل کی طرف گامزن کرنے میں بھی اس طرح کے اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا ہے۔وزیر ڈائریکٹوریٹ آف لائبریز اور ریسرچ کی طرف سے منعقدہ ٹیچر بھون گاندھی نگر میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلاب کے لئے کیئریر پلاننگ کونسلنگ سمینار سے خطاب کر رہی تھی۔سمینار میں این ای ای ٹی اور جے ای ای امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں گائیڈنس سیشنوں کا اہتمام کیا گیا جنہیں ممبئی اور نئی دلی کے آئی آئی ٹی ٹاپرس اور پروفیشنلز نے انجام دیا ۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کی روشن مستقبل سے نہ صرف بہتر سماج کی تعمیر میں مدد دیتا ہے بلکہ ان کی وجہ سے پورا ملک خوشحال اور ترقی یافتہ بن جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سمینار جہاں طلاب کو اپنی دلچسپی کے مطابق مستقبل کا تعین کرنے کا موقعہ دیتا ہے وہاں ان کی ہنر کو بھی نکھارتا ہے ۔انہوںنے طلاب پر زور دیا کہ وہ قبل از وقت اپنے کیئریر کا نشانہ مقرر کر کے بہتر علمی سہولیات سے فائد ہ اٹھائیں۔ڈائریکٹوریٹ لائبریریز ایند ریسرچ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر موصوفہ نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگراموں کو اور زیادہ اہتمام کریں تاکہ طلاب میں جانکاری میں اضافہ ہو اور وہ ان اقدامات سے مستفید ہوں ۔ڈائریکٹوریٹ لائبریز اینڈ ریسرچ مختار العزیز نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ کا ارادہ ہے کہ وہ طلباء کو صحیح کیئریر ڈھونڈنے میںمدد دیں اور انہیں قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کا اہل بنائیں ۔جموں کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لگ بھگ 700طلاب نے سمینار میں حصہ لیا ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر لائبریز جموں رینو کماری کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے کئی سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔