Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

صحت کارڈ۔۔۔ غریب مریضوں کا بڑا سہارا

Towseef
Last updated: November 7, 2022 1:25 am
Towseef
Share
7 Min Read
Close Up Of A Doctor Checking Blood Pressure Of A Patient
SHARE

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گزشتہ روز جموںمیںدو روزہ ہیلتھ کانکلیو ’ جشن صحت ‘ کا اِفتتاح کیا۔اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ  بغیر کسی امتیاز کے سب کیلئے صحت کا حق ہمارا عز م ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تقریبا ً 67برسوں سے جموںوکشمیر کے لوگوں کو ہیلتھ کیئر میں مسلسل نظر اندازی کا سامنا کرنا پڑا ،کوئی سرکاری ہیلتھ اِنشورنس سکیم نہیں تھی تاہم وزیر اعظم نے ایک بہتر صحت نظام قائم کیا او رسب کو صحت کی یقین دہانی فراہم کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آیوشمان بھارت۔وزیراعظم جن آروگیہ یوجنا کی عمل آوری سے اب تک جموں وکشمیر میں 77 لاکھ سے زائد لوگوں کو آیوشمان کا رڈ فراہم کئے گئے ہیں اور اب تک 6لاکھ اِستفادہ کنندگان کو سکیم کے تحت مفت او رکیش لیس علاج فراہم کیا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ روزانہ تقریباً 1000 لوگ ہیلتھ گولڈ ن کارڈ اِستعمال کر تے ہیں اور روزانہ ڈھائی کروڑ روپے کا علاج کروارہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 92 فیصدکنبوں کے پاس کم از کم ایک آیوشمان کارڈ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ26دسمبر2020کو وزیراعظم نریندرمودی کی جموںوکشمیر میں آیوشمان بھارت۔وزیراعظم جن آروگیہ یوجنارائج کی گئی اور ہدف جموںوکشمیر یوٹی کی مکمل آبادی کو اس سکیم کے دائر ے میں لانے کا ہے کیونکہ مرکزی حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ایک خاص استثنیٰ کے تحت صرف جموںوکشمیر میں سبھی شہریوں کو اس سکیم کے دائرے میں لانے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ باقی ملک میں صرف خط افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے لوگ ہی اس سکیم کا فائدہ اٹھاپارہے ہیں۔وزیراعظم جن آروگیہ یوجنا۔صحت سکیم کے ذریعے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا اہتما م کیاگیا ہے اور اس میں سبکدوش سرکاری ملازمین اور انکے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔یہ سکیم بالکل مرکزی حکومت کی سکیم ’آیوش مان بھارت سکیم‘کے طرز پرچل رہی ہے اور اس سکیم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں وہ سبھی لوگ بھی آجاتے جو آیوش مان بھارت سکیم میں رہ گئے تھے۔یہ سکیم واقعی اُن مریضوں کیلئے ہوا کے ایک خوشگوار جھونکے کی طرح ہے جو دائمی مرض کے شکار ہیںاور ان میں یہ امید جاگ گئی ہے کہ اب کم از کم وہ علاج کو نہیں ترسیں گے اور انہیں اب مناسب اور مفت علاج مل رہا ہے۔چونکہ آیوش مان بھارت سکیم کے تحت صرف 2011میں کی گئی سماجی و معیشی مردم شماری میں سطح افلاس سے نیچے گزر بسر کرنے والے کنبے ہی مستفید ہورہے تھے جبکہ جموںوکشمیر کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس مردم شماری میں زمینی سطح پر ہوئی دھاندلیوں کی وجہ سے اس فہرست میں جگہ نہیں بناپایا تھا جس کے نتیجہ میں ایسے کنبوں کیلئے علاج و معالجہ کی سہولت انتہائی کٹھن بن چکی تھی تاہم اب اس سکیم کے تحت چونکہ پوری آبادی کا احاطہ کیاگیا ہے تو اب وہ سارے مریض ،جو سرطان یاناکارہ گردوں کے امراض کے علاوہ دیگر جان لیوا امراض میں مبتلا ہیں،انہیں ایک بڑی پریشانی سے نجات مل گئی ہے کیونکہ اب وہ نامزد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گولڈ ن کارڈ کی طرز پر اس سکیم کے تحت دئے جانے والے ایک ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کراپا رہے ہیں اور اُنہیں ہسپتالوں میںکوئی پیسہ جمع نہیں کرنا پڑ تاہے ۔ حکومت کو بخوبی عوامی مشکلات کا ادراک ہے اور شاید اسی وجہ سے اس سکیم کو رائج کیاگیا ۔حکومت بخوبی جانتی ہے کہ ہمارے یہاں بیماریاں اس قدر عام ہوچکی ہیںکہ اب ہر گھر میں مریض موجودہے ۔ہسپتالوں اور نجی کلینکوں و تشخیصی مراکز پر لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر ہی اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ یہاں بیماروں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور اب تو ایسے بیماروں کی ایک فوج بھی یہاں تیار ہوچکی ہے جنہیں علاج و معالجہ پر ماہانہ 20سے50ہزار روپے خرچ کرناپڑ رہے ہیں جو اُن کے بس کی بات نہیں ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ایسے بیشتر مریضوں کو اب رضاکار فلاحی اداروں کے دفاتر کے باہر دیکھا جاسکتاتھاتاہم اس نئی سکیم کے تحت نہ صرف ان فلاحی اورخیراتی اداروں کا بوجھ بتدریج کم ہورہا ہے بلکہ مریض بھی بہتر علاج و معالجہ یقینی بناپارہے ہیںکیونکہ ہر کنبہ سالانہ پانچ لاکھ روپے تک علاج و معالجہ پر خرچ کرسکتا ہے اور اس کیلئے یہ شرط بھی نہیں رکھی گئی تھی کہ اس سکیم کے تحت اندراج ہونے والے لوگ پہلے توانا ہوں بلکہ پہلے سے بیمار لوگوں کو بھی اس کا فائدہ مل سکتا ہے۔ یہ سکیم یقینی طور پر جموںوکشمیر کے لاکھوں مریضوں کیلئے جینے کا سہارا بن چکی ہے تاہم نجی ہسپتالوں کی مسلسل شکایت رہتی ہے کہ انہیں سرکار کی جانب سے مفت علاج کے مد پربروقت پیسوں کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے ۔اس کے علاوہ یہ بھی شکایات ہیں کہ جموںوکشمیر اور ملک کے مختلف حصوں میں مخصوص نجی ہسپتال یہ گولڈن کارڈ ماننے سے انکاری ہیںاور وہ مریضوں کو اس کارڈ کے تحت مفت علاج فراہم کرنے سے انکار کررہے ہیں۔سرکار کو اس جانب بھی توجہ دینی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنایا چاہئے کہ گولڈن کارڈ پورے ملک کے نجی ہسپتالوں میں چلے تاکہ مریض اپنی پسند کے ہسپتال میں اپنا علاج کرسکیں۔مزید یہ شکایات بھی عام ہیں کہ اس آفاقی صحت بیمہ سکیم کے تحت نجی ہسپتال دوران علاج بے ضابطگیاں بھی کررہے ہیں اور خاص طور پر گردوں کے مریضوں کیلئے ڈیالیسز کے نام پر رقوم کا بھاری ہیر پھیر ہورہا ہے۔متعلقہ حکام کو ان الزاما ت کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے اور یقینی بناناچاہئے کہ یہ سکیم شفاف انداز میں چلے تاکہ غریب اور نادار مریضوں کو اس کا بھرپور فائدہ مل سکے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان
برصغیر
بارہمولہ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنونشن،جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے: غلام حسن میر
تازہ ترین
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین

Related

اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?