Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

صحت مند ناشتہ، تندرستی کی ضمانت! | تغذیہ بخش خوراک صحت کی شادابیت فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: April 6, 2025 11:44 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ غذائیت سے بھرپور اور صاف ستھری خوراک آپ کی صحت اور پُرکشش و جاذبِ نظر دِکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ جس قدر صحت بخش غذائیں کھائیں گے، اتنی ہی زیادہ یہ آپ کے چہرے سے شادابی کی صورت جھلکیں گی۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ جو آپ کھاتے ہیں وہی دکھائی دیتا ہے۔

اچھی غذا کھانے کا آغاز دن کے آغاز سے ہی ہونا چاہئے۔ شاید آپ نہیں جانتے کہ ایک اچھا اور بھرپور ناشتہ نا صرف آپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جو لوگ صحت بخش ناشتہ کرتے ہیں ان کی خوراک میں زیادہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں جیسے فائبر، کیلشیم، وٹامن اے اور سی، رائبوفلاوین، زنک اور آئرن۔

طرز زندگی میں کسی بھی تبدیلی کی طرح، روزانہ صحت بخش ناشتہ کی عادت ڈالنے میں وقت لگتا ہے۔ آپ کو یہ جاننے کے لیے کچھ تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کے خاندان کے لیے کون سی چیز بہترین ہے۔ ناشتے میں اپنی دلچسپی بڑھانے کے لیے نئی ترکیبیں آزمانا، وقت سے پہلے اپنے ناشتے کی منصوبہ بندی کرنا اور اپنے باورچی خانے میں صحت مند انتخاب کے ساتھ سامان ذخیرہ کرنا ناشتے کے وقت کو کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کا پسندیدہ صحت بخش ناشتہ کیا ہے؟ ناشتے میں کھانے کیلئے ذیل میں کچھ اشیا بتائی جارہی ہیں، جنہیں اپنے ناشتہ کا حصہ بنا کر مطمئن و مسرور رہیں گے۔

پپیتا:روازنہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتاہے۔ یہ محاورہ تو اب ہر شخص جانتا ہے اور شاید پُرانا بھی ہوگیا ہے، اب اس کی جگہ پپیتا تجویز کیا جاتا ہے۔ پپیتے کے ساتھ لیموں کا تڑکا آپ کی صبح کو زبردست آغاز فراہم کرتاہے۔ اس میں فائدہ مند پروٹیولائٹک (proteolytic)انزائمز ہوتے ہیں، جو نا صرف آپ کے ہاضمے کے افعال کو بہتر بناتے ہیں بلکہ اپنی سوزش کش خصوصیات کی وجہ سے یہ جسم میں پیدا ہونےوالی جلن یا سوزش کے خلاف بھی کام کرتے ہیں۔ مزید برآں آپ پپیتے کے چھلکے اپنے چہرے پر نرمی سے آہستہ آہستہ ملیں، یہ آپ کی جِلد کو قدرتی طور پر ایکسفولی ایٹ کردے گا۔

تخمِ بالنگا کی پُڈنگ :ناشتے میں تخمِ بالنگا کھانے سے نا صرف آپ کے دن کو زبردست آغاز ملتاہے بلکہ اس کے اندر موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز آپ کی جِلد کو تروتازہ اور ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کو انفلیمیشن (جِلد میں جلن یاسوزش) کا مسئلہ یعنی ایکنی اور ایگزیما ہو، ان کے لیے یہ زبردست بوسٹر کا کام کرتاہے۔ اس کے علاوہ تخمِ بالنگا میں سلیکا بھی ہوتا ہے، جو مربوط ٹشوز یعنی عضلات کی بناوٹ میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے یہ آپ کے بالوں، جِلد اور ناخنوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

جامن :اگر آپ کو مزیدار ناشتے کے ساتھ بھرپور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات چاہئیں تو آپ اپنے ناشتے میں جامن شامل کرلیں۔ اگرچہ یہ عام طور پر ہر موسم میں دستیاب نہیں ہوتے لیکن جب اس کے فائدے آپ کو پتہ چلیں گےتو آپ شدو مد سے اس کی تلاش شرو ع کردیں گے۔ آپ فروٹ چاٹ میں جامن، اسٹرابیری، شریفہ اور بادام وغیرہ ملا کر کھائیں۔ ان سب کے اند ر موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جِلد کو فری ریڈیکلزسے محفوظ رکھیں گے اور جِلدکو وقت سے پہلے ڈھلنے سے بچائیں گے۔ ساتھ ہی جامن میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات، فائدہ مند منرلز جیسے کہ کیلشیم، وٹامن اے، فاسفورس، آئرن اور تھیامائن آپ کی تمام تر صحت کو بھرپور بناتے ہیں، جو آپ کے دمکتےچہرے سےبھی جھلکتی ہے۔

انڈے :دنیا بھر میں ناشتے میں انڈوں کا استعمال بہت مرغوب سمجھا جاتا ہے اور ہرکوئی انھیں طرح طرح کی ریسیپی سے بناکر لطف اُٹھاتا ہے اور اگر آپ اپنے ناشتے میں انڈے استعمال نہیں کرتےتو آپ کو یہ فوراً شروع کردینا چاہئے۔ انڈوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے مختلف قسم کے ناشتے بن سکتے ہیں اورآپ بور نہیں ہوتے۔

غذائیت کی بات کریں تو انڈے پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں اور صبح کے وقت انڈوں سے حاصل ہونے والا پروٹین آپ کے دن بھر کے بلڈ شوگر لیول کو نارمل سطح پر برقرار رکھنے میں معاون ہوتا ہے اور یہ آپ کے ہارمونز پر منفی اثرنہیں ڈالتا۔ انڈے کولاجن پیدا کرنے کے عمل میں بھی تیزی لاتے ہیں، جو جِلد کو جواں رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے وٹامن ڈی کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

ریڈ اسموتھیز:ریڈ اسموتھیز میں لال غذائیں جیسے کہ تربوز اورچقند ر شامل ہوتے ہیں۔ چقندر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جس میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ درج بالا طریقے کے مطابق نصف کپ اِسکمڈ ملک، نصف کپ گریک یوگرڈ، ایک کپ کٹا ہوا تربوز اور ایک سلائس چقند رملا کر انہیں بلینڈ کرلیں۔

چقندر کا ذائقہ چونکہ اکثر لوگوں کو اچھا نہیں لگتا، اسی لیے تربوز شامل کرنے سے چقند ر کا ذائقہ دب جاتاہے اور آپ کو ایک مزیدار اسموتھی نوش کرنے کو مل جاتی ہے۔ چقندر کے استعمال سے خون کے سرخ خلیوں میں اضافہ ہوتا ہے،خون پتلاہوتا ہے اور اس کے دورانیہ میں اعتدال آتا ہے، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کنٹرول میں اور انسان صحت مند رہتا ہے۔اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔جن میںرسیلے پھل بھی شامل ہیں۔ہمارےیہاںمختلف قسم کے موسمی پھل دستیاب ہیں۔پھلوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔پھل کھانے سے آدمی تندرست و توانا رہتا ہے۔

کھجور:معدہ، جگر اور باہ کو قوت بخشتی ہے، جسم کو فربہ کرتی ہے، لقوہ اور فالج جیسے امراض میں بہت مفید رہتی ہے۔کھجور میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز اور معدنیات شامل ہوتے ہیں۔کھجور کی گٹھلیاں بھی کئی امراض کا علاج ہیں۔مثلاً اسہال بند کرتی ہیں۔جلی ہوئی گٹھلیوں کا سفوف بہتا ہوا خون بند کر دیتا ہے اور زخم کو صاف کرتا ہے۔

انجیر :جلد کی بیماریوں میں مفید ہے، انجیر کھانے سے معدہ اور جگر ٹھیک کام کرتے ہیں، ورم تلی دور ہوتا ہے۔گلے کی خراش کو دور کرنےکے لیے کا آتا ہے۔بچے کے سر پر بال نہ ہوں انجیر کی چھال اور سمندری جھاگ پیس کر گاڑھا لیپ کریں۔انجیر کھانے سے بچوں کا قد بڑھتا ہے۔ بوڑھے روزانہ تین، چار دانے دودھ کے ساتھ کھائیں، نظر تیز ہو گی۔

شہتوت :شہتوت کے سینکڑوں اقسام ہیں۔بعض اقسام تو ایسی ہیں کہ شہتوت کا دانہ منہ میں رکھتے ہی شیرینی کی طرح گھل جاتا ہے اور مزید کھانے کو دل کرتا ہے۔منٹوں میں پلیٹ صفا چٹ ہو جاتی ہے۔شہتوت کا پھل بیماریوں سے پیدا شدہ گندے مادے خارج کرتا ہے۔جگر کا فعل درست کرتا ہے، خون صاف کرتا ہے۔پھوڑے پھنسیوں سے حفاظت، گلے کی تکلیف اور خناق Diphtheria کا علاج ہے۔دل و دماغ میں تر و تازگی آتی ہے۔

لیموں :لیموں ذائقہ بخش پھل ہے ،یہ ہاضم ہے۔قے اور متلی میں لیموں کاٹ کر تھوڑا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک کر چٹائیں، لیمن جوس، گلاب کا عرق ہم وزن میں ایک چمچ گلیسرین یا شہد ملا کر لگانے سے کیل اور مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔لیموں کی سکنجبین پینے سے گرمی دور ہوتی ہے۔ڈی ہائیڈریشن کنٹرول ہو جاتی ہے۔بخار کم ہوتا ہے۔الٹیاں ختم ہوتی ہیں۔پیٹ کے افعال درست رہتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?