جموں//ڈویژنل کمشنرجموں ڈاکٹرمندیپ بھنڈاری نے صحت منداور پرسکون زندگی کیلئے یوگاکو اپنی زندگی میں شامل کرکے اسے روزمرہ کامعمول بنانے پرزوردیاہے ۔ڈویژنل کمشنرجموں یہاں یوگاآشرم میں زیابیطس مریضوں کیلئے منعقدہ یوگاکیمپ کے دوران خیالات کااظہارکررہے تھے۔اس دوران کیمپ میں بھارتیہ سنستھان ، نئی دہلی کے یوگاماہرین ویدپرکاش راتھی اور جے پرکاش اگروال نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ زیابیطس کے مریضوں کیلئے یوگاکافی سودمندہے ۔ انہوں نے زیابیطس مریضوں سے یوگاکرنے پرزوردیا۔اس دوران کیمپ میں تالاب تلو، گول گجرال اور بھاگوتی نگرکے قریبی علاقہ جات کے لوگوں کی کثیرتعدادنے شمولیت کی۔ مقررین نے کہاکہ منشیات کی سماجی برائی کوختم کرواکر سماج میں لوگوں کویوگا اپناناچاہیئے۔بعدازاں ڈویژنل کمشنرنے آشرم میں یوگاسے لگن رکھنے والے لوگوں کیلئے انتظامات کاجائزہ کاجائزہ لیا۔انہوں نے بھارتیہ یوگ آشرم گول گجرال کو انتظامیہ کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے افسران کویوگاکیمپوں کے انعقادکیلئے انتظامات کرنے کی ہدایات بھی دی۔