؎کشتواڑ //طلاب کو صحت مند زندگی اور اسکی اہمیت سے واقف کرنے کے لئے فوج نے مون سون کے دوران پیدا شدہ بیماریوں سے باخبر کرنے کے لئے ہائی سکول بھاٹہ ،کشتواڑ میںؓ ایک لیکچر کا انعقاد کیا ۔فوج کی جانب سے لیکچر کے انعقاد کا مقصد طلاب کو صحت مند زندگی کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنا تھا ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں کو مون سون سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے کہ ملیریا، ڈینگو ، معدے کی انفیکشن، دست و قے ،کھانسی و زکام کی علامتوں اور انکے احتیاطی تدابیر کی جانکاری دی گئی ۔لیکچر میں کل ملا کر 10 ۔اساتذہ اور 145 طلاب نے نہایت شوق و جذبہ سے شرکت کی۔اس موقعہ پر سٹوڈنٹس کو بتایا گیا کہ عام بیماریوں کو کم کرنے کے لئے صحت و صفائی کی عادات میں سدھار لانا کافی اہم ہے۔یہ ایونٹ روز مرہ کی زندگی میں صحت و صفائی کے مدعوں کی بہتری میں ایک منفرد کوشش ثابت ہوا۔اساتذہ اور طلاب نے فو ج کی اس پہل کی سراہنا کی اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔