Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

صحت مراکز میں بہتری لانے کی ضرورت

Mir Ajaz
Last updated: February 13, 2024 12:19 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

ایک اخباری اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کی انتظامیہ نےسرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی بگڑتی صورتحال میں بہتری لانے کے لئے کچھ سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،تاکہ عوامی حلقوں کی شکایتوں کا ازالہ ہوسکے۔ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن سید عابد شاہ کے مطابق اب ایسے ڈاکٹروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا جوسرکاری طبی مراکز پر اپنی ڈیوٹی کو نظر انداز کرکے پرائیویٹ پریکٹس پر زیادہ توجہ دیتے ہیںاور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو بالائے طاق رکھتے ہیں ۔بقول اُن کے جو کوئی ڈاکٹر اس غیر ذمہ دارانہ فعل میں ملوث پایا جائے گا ،اُسے نوکری تک سے برخواست کیا جائے گا۔خیر!حق بات تو یہ ہے کہ غریب، ناداراورمتوسط طبقوں سے وابستہ وادیٔ کشمیر کی کثیر آبادی کے علاج و معالجہ کےلئے سرکاری ہسپتال ، ڈسپنسریاں اور چھوٹے چھوٹے سرکاری طبی مراکز واقعی واحد اُمید اور سہار ا ہیں،جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔شہر کے گنجان آباد علاقے ہوں ، قصبے ہوں یا دور دراز علاقہ جات ،وہاں پر قائم سرکاری صحت مراکز کا اصل مقصدیہی ہےکہ لوگوں کو بروقت ابتدائی طبی سہولت فراہم ہو۔اس لئے جب بھی ان علاقہ جات میں کوئی فرد بیمار پڑتا ہے یا کسی چھوٹے موٹے حادثے کا شکار ہوجاتا ہے تو سب سے پہلے وہ انہی طبی مراکز کا رُخ اختیار کرلیتا ہے ۔لیکن ان طبی مراکز کے متعلق جہاں تک عوامی حلقوں کا کہنا ہے تو جس مقصد کے تحت ان طبی مراکز کا وجود عمل میں لایا گیا تھا ،وہ یکسر فوت ہوچکا ہے۔اگرچہ پچھلے تین چار عشروں کے دوران یہاں کی حکومتوں کی طرف سے ان طبی مراکز کے قیام میں کافی توسیع ہوتی رہی ،مگر مجموعی طور پر ان کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔یہ طبی مراکز ،جن میں بعض بڑی بڑی ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں،میں ناتجربہ کار و غیر ذمہ دار عملے،ادویات و دوسرے طبی اوزار کی کمی کے مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ خصوصاً غریب،لاچار اور مستحق مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے نام پراُن کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑکررہے ہیں۔بیشترسرکاری ڈسپنسریوں اور چھوٹے طبی مراکز پر تعینات سرکاری طبی عملہ زبردست بد دیانتی میں مبتلا ہوچکا ہے ۔دیہی علاقوں کے چھوٹے چھوٹے صحت مراکز سے لے کر سرینگر شہر کی بعض اہم ڈسپنسریوں اور ہسپتالوں تک کے بارے میں یہ شکایت عام ہے کہ اول تو وہاں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے اور دوسرا جو نیم طبی عملہ موجود ہوتا ہے ،انہوں نے اِن اداروں کو کاروباری اڈوں اور عیش کوشی کےٹھکانوں میں تبدیل کرکے رکھدیا ہے۔ مریضوں کو ان اداروں سے دوائی کی عدم دستیابی معمول بن چکی ہے ،حالانکہ یہ بات بالکل طے ہے کہ ان سرکاری ڈسپنسریوں اور چھوٹے طبی مراکز میں عام طور پر ایسے ہی لوگ علاج و معالجہ کے لئے جاتے ہیں جو مالی استطاعت نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج نہیں کراسکتے ہیں۔ چنانچہ ان سرکاری صحت اداروں سے زیادہ تر مریضوںکو جو کچھ حاصل ہوتا ہے، وہ جونیئر اور ناتجربہ کار طبی عملے کے ناقص مشورے ، بازار سے ادویات لانے اور ٹیسٹ کروانے کی لسٹ سمیت نیم طبی عملے کا دھونس ،دبائو ،اُلٹی سیدھی باتیں اور باہر جانے کا راستہ۔اگرچہ اس ساری صورت حال سے سرکاری طبی اداروں کے اعلیٰ عہدیدار ،بڑے بڑے ڈاکٹراور میڈیکل آفیسر بھی واقف ہیں لیکن پھربھی مصلحتوں اور مفادات کے تحت خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔جس کے نتیجے میں ان طبی مراکز میں مریضوں کے لئے مخصوص محکمہ صحت کا لاکھوں کروڑوں روپے مالیت کے ادویات اور دوسرا طبی سامان بھی بدعنوان عناصر کی نذر ہورہا ہےاور غریب و لاچار مریض بَس دیکھتا رہ جاتا ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ان طبی مراکزکو جہاں محکمہ صحت کی طرف سے وسیع پیمانے پر ادویات اور دوسرا سازو سامان فراہم ہورہا ہے وہیںان طبی اداروں کی کارکردگی کوئی سدھار نہیں آرہا ہے،جوکہ یقیناً ایک قابل تشویش امر ہےاور جو رپورٹیں ان صحت مراکز کے بارے میں شائع ہوتی رہتی ہیں ،وہ ظاہر کرتی ہیں کہ ان میں سدھار لانے کی اشد ضرورت ہے۔عوام کو علاج و معالجہ کے لئے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہر اچھی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے ،اس لئے سرکاری ہسپتالوں ،بڑی بڑی ڈسپنسریوں اور چھوٹے چھوٹے طبی مراکز کے حالات بہتر بنانے اور ان میں دَر آچکی بے قاعدگیوں اور بد عنوانیوں کو دور کرنا لازمی ہے۔ سیکریٹری صحت و طبی تعلیم کے اس تازہ بیان کےمطابق اب سرکاری انتظامیہ جو کوئی بھی قدم اٹھانے والی ہے، اُس پر کتنا عمل درآمد ہوتا ہے ،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ،کیونکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے بیانات سامنے آچکے ہیں ،جن کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمدنہیں ہوسکا۔
1940-2024فاروق نازکی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?