Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

صحت اور خوبصورتی کیلئے سرکہ کا استعمال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 24, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 
سرکہ عام طور پر سلاد کا ذائقہ بڑھانے، ڈبہ بند غذاؤں کو محفوظ رکھنے یا پھر کھڑکی اور دروازوں کو چمکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی افادیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔ عربی، فارسی اور اردومیں بیک وقت ایک ہی نام سے معروف سرکہ انگریزی زبان میںVinegarکہلاتا ہے۔ یہ بظاہر ایک تیزابی مادہ ہوتا ہے، جو عام طور پر ایتھنول سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہاں سرکہ سے مراد قدرتی طور پر تیار کیے جانے والا سرکہ ہے ناں کہ مصنوعی طریقے کے تحت تیار کردہ۔
سرکہ کی قسمیں : سرکہ کئی قسم کا ہوتا ہے مثلاً سیب کا سرکہ، بلسان کا سرکہ، گنے کا سرکہ، ناریل کا سرکہ، کھجور کا سرکہ، پھلوں کا سرکہ، فلیورڈ سرکہ، شہد کا سرکہ، کیوی فروٹ کا سرکہ، چاولو ں کا سرکہ، سفید سرکہ اورکشمش کا سرکہ وغیرہ۔ سرکہ کی چند خاص اقسام ایسی ہیں جو دنیا بھر میں بالخصوص کچھ ممالک میں خاص اہمیت کی حامل ہیں۔
سرکہ کی اہمیت:سرکہ انبیائے کرام کو بھی بے حد پسند تھا۔ سنن ابن ماجہ کی ایک روایت کے مطابق نبی اکرم ؐ کا فرمان ہے،’’سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے، اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اس لئے کہ مجھ سے پہلے یہ تمام انبیاء کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر محتاج نہیں ہے‘‘۔
چین کی معروف ہوزونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق سرکہ کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے کے قابل بناتا ہے، اس سے میٹابولزم کو بہتر اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔ دوسری جانب قدرتی اجزا کے ساتھ سرکہ کی تیاری کا عمل اسے انسانی جسم کے لیے بے شمار فوائد کا حامل بناتا ہے۔
خواتین کیلئے خاص :ویسے تو سرکہ مرد و خواتین دونوں کے لیےیکساں اہمیت کا حامل ہے لیکن کثیر المقاصد استعمال کے تحت یہ خواتین کی گروسری لسٹ کا لازمی حصہ بنتا ہے۔ کھانوں میں استعمال ہونے کے علاوہ اہل خانہ کی صحت، گھر کی صفائی اور خوبصورتی نکھارنے کے حوالے سے سرکہ (بالخصوص سیب کا سرکہ) بے پناہ افادیت کا حامل ہے، آئیے اس بارے میں جانتے ہیں ۔
مثالی وزن :دنیا بھر کی خواتین کو اس وقت سب سے زیادہ خوف موٹاپے کا ہے۔ متناسب جسم اور مثالی وزن ہر خاتون کی اولین خواہش ہوتی ہے۔ سرکہ چونکہ شکم سیری(satiety) کی سطح میں اضافہ کرتاہے، لہٰذا اس کا استعمال وزن کم کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین کے لیے خاصا مفید ہے۔ شکم سیری درحقیقت ایک پیمانہ ہے، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انسان بھوک مٹانے کی خاطر کتنا کھانا کھاتا ہے۔ انٹرنیشنل سروے کے مطابق موٹاپے کا شکار 175افراد کو تین ماہ کےدوران بلا ناغہ سیب کا سرکہ پلایا گیا۔ جن افراد نے ایک چمچ سیب کا سرکہ استعمال کیا تھا، انھوں نے2.6پاؤنڈ وزن کم کیا اور جنھوں نے روزانہ 2چمچ سیب کا سرکہ استعمال کیا، ان کے وزن میں اس عرصے کے دوران 3.7پاؤنڈ کی کمی دیکھنے میں آئی۔
ایکنی اور کیل مہاسوں کا خاتمہ:کیل مہاسوں اور ایکنی سے پریشان افراد کوسیب کا سرکہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اینٹی فنگل اوراینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے باعث سیب کا سرکہ جِلد کے کھلے مساموں کو بند کرنے اور اسے بیکٹیریا، آئل اور دھول سے پاک رکھنے میں مد د دیتا ہے۔ ایک پیالہ لیںاور اس میں خالص اور بغیر چھنا سیب کا سرکہ ڈالیں، پھر اس میں پانی شامل کریں ، دونوں کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر روئی کی مدد سے اس مکسچر کو چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ 10منٹ لگارہنے دیں اور پھر منہ دھولیں ،دن میں تین سے چار بار یہ عمل کریں ۔
اسکن پگمنٹیشن سے نجات:سفیدسرکہ کا استعمال ہائر پگمنٹیشن کے باعث جِلد پر پڑنے والے سیاہ دھبوں سے نجات دلانے، اسے چمکدار بنانے اور قدرتی رنگت بحال کرنے میں خاصا معاون ہوتا ہے۔ اسکن پگمنٹیشن سے نجات کے لیےایک چمچ سفید سرکہ ، ایک چمچ پیاز کا عرق اور دو سے تین چمچ عرق گلاب لے کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ 
اس محلول کو اسپرے بوتل میں بھرکر ہفتے میں ایک بار چہرے پر اسپرے کریں۔ عرق گلاب اینٹی انفلیمٹری خصوصیات کے باعث چہرے سے اضافی چکنائی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ سفید سرکہ اپنی کسیلی خصوصیات(Astringent properties) کے باعث چہرے سے سیاہ دھبے اور پگمنٹیشن کے اثرات زائل کرنے میں مدد دے گا۔
بالوں کی خشکی :سفید سرکہ تیزابیت کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتا ہے۔ بالوںکی خشکی دور کرنے کے لیے ایک چوتھائی کپ سیب کے سرکہ کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں بھرلیں اور پھر اپنے سر پر چھڑکاؤ کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹ لیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک کے لیے بیٹھ جائیں، اس کے بعد بالوں کو دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس عمل کو دہرائیں۔
جھریاں:سیب کے سرکہ میں موجود ہائیڈروکسل خصوصیات جِلد کو مردہ خلیات سے نجات دلانے اور صحت مند و چمکتی ہوئی جِلد کے حصول میں خاصی مددگار ہیں۔ یہی نہیں، سیب کا سرکہ اینٹی ایجنگ خصوصیات کا بھی حامل ہے۔ چہرے کی جِلد سے جھریوں اور بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے روئی کے ذریعے سیب کا سرکہ متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ 30منٹ تک سرکہ لگا رہنے دیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں، 6ہفتوں تک یہ عمل ہفتے میں دو بار آزمائیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?