Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

صحت اور تعلیم ترقی وخوشحالی کے ستون

Mir Ajaz
Last updated: July 15, 2025 10:44 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 وزیر اعلیٰ کے ہاتھوںبرزلہ ہسپتال میں 120بستروں پر مشتمل جدید بلاک کا اِفتتاح

سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کل بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال سری نگر میں 120 بستروں پر مشتمل جدید اِضافی بلاک کا اِفتتاح کیا اور حکومت کی صحت و تعلیم کے دو بنیادی ستونوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے اِفتتاح کے بعد آپریشن تھیٹرز، سیڑھیوں، ریمپ اور وارڈوں کا معائینہ کیا اور ہسپتال کے عملے اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔اِس موقعہ پراُنہوں نے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی کوئی بھی ترقی چاہے وہ سڑکیں ہوں ، بجلی کے منصوبے ہوں یا کمرشل کمپلیکس ہوں، یہ معیاری صحت و تعلیم کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ اُنہوں نے کہا،’’جب تک ہمارے سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہسپتال مضبوط نہیں ہوں گے، ہماری سماجی ترقی مکمل نہیں ہو سکتی۔‘‘اُنہوںنے 2014 ء کے سیلاب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال ہی پانی میں آیا تھا۔ اُنہوں نے کہا،’’میں اس پل کے نیچے کھڑا تھا، ہسپتال کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن اس کے باوجود بھی ہسپتال نے لوگوں کو علاج فراہم کرنا بند نہیں کیا۔‘‘وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 2022 ء کی آگ کا بھی ذِکر کیا جس میں ہسپتال کے چار آپریشن تھیٹرز، ریفرل رومز، تدریسی شعبے اور کئی وارڈز تباہ ہو گئے تھے۔اُنہوں نے کہا،’’چھ ماہ تک چھت نہ ہونے کے باوجود، ڈاکٹروں اور اِنتظامیہ نے چند دنوں میں ہی دوبارہ سرجریاں شروع کیں۔ یہ ان کی بے مثال لگن کا ثبوت ہے۔‘‘وزیر اعلیٰ نے ایک ذاتی واقعہ اشتراک کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود بھی ہسپتال میں مریض رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے مسکراتے ہوئے کہا،’’ہسپتال کے ماہر سرجنوں کی بدولت میں آج 55 برس کی عمر میں بھی 10 سے 12 کلومیٹر دوڑ سکتا ہوں۔‘‘اُنہوں نے نئے بلاک کے لئے عملے کی فوری ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ جلد از جلد تقرریاں عمل میں لائیں۔ اُنہوںنے زور دے کر کہا،’’یہ رِبن کاٹنا صرف فوٹو کے لئے نہیں تھا۔ یہ تب ہی معنی رکھتا ہے جب یہاں آپریشن تھیٹرز فعال ہوں اور ہماری فیکلٹی مستقبل کے ڈاکٹروں کو تعلیم دے رہی ہو۔‘‘ عمر عبداللہ نے سری نگر میں نکاسی آب کے مسائل کی نشاندہی کے لئے خصوصی سروے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک جامع منصوبہ بنایا جائے گا تاکہ شہر کو حقیقی معنوں میں ’’سمارٹ سٹی‘‘ بنایا جا سکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے لئے دو سے تین بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جلد شروع کئے جائیں گے۔ اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری،وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن اسمبلی لال چوک شیخ احسان پردیسی، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ اور دیگر معززین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہوئے اس منصوبے میں شامل انتظامیہ اور ہیلتھ کیئر ورکروں کی کاوشوں کو سراہا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

کشمیر

۔32سیاحتی مقامات مقامی لوگوں کیلئے ہنوزبند فیصلے سے سکول پکنک اورگروپ سیر و تفریح کی80فیصدسرگرمیاں و رونقیں ختم

July 15, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں 25فیصد لوگ موٹاپے کا شکار مجموعی طور پر10سال میں40فیصد آبادی کا وزن زیادہ ریکارڈ،35فیصد کی توند باہر

July 15, 2025
کشمیر

۔80دن بعد انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف دیر آید درست آید

July 15, 2025
کشمیر

کپوارہ کی استانی بمنہ ٹریفک حادثہ میں لقمہ اجل،سوپور میں غیر مقامی مزدور کی موت رفیع آباد میں نوجوان کرنٹ لگنے سے اوربانڈی پورہ میں شہری عمارت سے گرکرجاں بحق

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?