جموں//ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے پریس کلب میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد کی جس میں روزنامہ ’جموں بیٹس‘ کے مدیرجتن دیپ بالی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آنجہانی گزشتہ دنوں 26سال کی عمر میں اس دار فاقی سے کوچ کر گئے تھے۔ اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ بالی نے پیشہ وارانہ صحافت سرانجام دی اور ہمیشہ مثبت اور تعمیری رخ اپنایا۔ مقررین میں یوگیش سگوترہ، پرنس چندیل اور دیگران شامل تھے۔ انہوں نے آنجہانی کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بالی کی اس نو عمری میں ہوئی وفات سے موت نے ایک اہم صحافی کو ہم سے چھین لیا ہے ، ہم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔