Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

صبر وو برداشت صفت ِ اعلیٰ ہے

Mir Ajaz
Last updated: January 12, 2024 1:15 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

آج اگر کوئی سوال کرےکہ ہماری معاشرتی زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تواس کا مختصر اور جامع جواب یہی ہوگا کہ صبر اور برداشت کا فقدان ۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے ، جس نے اوپر سے نیچے تک پورے معاشرے کا احاطہ کررکھا ہے اور گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آئے گی کہ ہماری معاشرتی زندگی کو لاحق تمام مسائل کہیں نہ کہیں جاکر اسی ایک نکتے سے وابستہ ہیں اور اسی کے بطن سے پھوٹتے ہیں۔ گویا صبروتحمل کا فقدان ہمارے معاشرے کےلیے ام المسائل کا مقام رکھتا ہے۔صبر وتحمل اعلیٰ درجے کی اخلاقی صفت نمایاں ہوکر بروئے کار آتی ہے، اس کے اندر وقار، ٹھہراو، بردباری اور حلم برگ وبارلاتے ہیں اور ایسا معاشرہ یا فرد ہر قدم ٹھہر ٹھہر کر، اچھی طرح ناپ تول اور سوچ سمجھ کر اُٹھاتا ہے۔ ٹھنڈے دماغ سے ہر واقعے پر غور وفکر کرتا ہے، تدبر سے کام لیتا ہے، مشاورت کرتا ہے، اس کے اثرات ومضمرات کاجائزہ لیتا ہے اور پھر اس کا مقابلہ کرنے کےلیے جوسب سے بہتر تقاضا ہوتا ہے، اس کے مطابق قدم اٹھاتا ہے۔ اس کے برعکس جس معاشرہ میں صبر وبرداشت کی صفت نہ پائی جائے، اس کے بجائے وہ عجلت میں کام نکالنے کی عادی ہو، ایسا معاشرہ کسی دُوررس اور صائب فیصلے تک کبھی نہیں پہنچ سکتا ۔اس کی نظر لمحہ موجود پرہی رہتی ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح کام نکلے اور وقت ٹلے ۔ ایسی سوچ اور عادات وصفات کا حامل معاشرہ کسی کام میں کامیاب ہوسکتا ہے نہ ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھ سکتا ہے۔صبر کے ساتھ ساتھ برداشت کی بھی انفرادی اور اجتماعی انسانی زندگی میں بڑی اہمیت ہے۔ صبر کی طرح برداشت بھی کئی لباس میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ ایک برداشت یہ ہے کہ ایک فرد کو دوسرے فرد کے ہاتھوں صدمہ پہنچے تو وہ اسے برداشت کرے، کسی سے خلاف طبع بات سُنے تو بجائے ردعمل دینے کے برداشت کرے اور کوئی آپ کے موقف، فکر ، نظریہ اور خیال سے مختلف رائے اور خیال اختیار کرے تو آپ اسے برداشت کریں اور اس کا حق اختلاف تسلیم کریں۔یہ اسلامی تعلیمات کے مطابق صبر و برداشت اور تحمل کا بنیادی تقاضا ہے۔معاشرتی زندگی میں صبر وبرداشت ایک فرد کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور فرد کے مقابلے میں معاشرہ کی اجتماعی زندگی میں صبر وبرداشت کی کہیں زیادہ ضرورت ہوتی ہے ، بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ قدم قدم پر اس کی ضرورت ہے۔ آج دیکھئے کہ ہم صبروبرداشت نہ کرنے کی وجہ سے کہاں کھڑے ہیں؟ اجتماعی اسٹیج پر دیکھا جائے تو صورتحال یہ ہے کہ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کوتیار نہیں۔کسی شخص کی کامیابی اور بلندی کا راز یہ ہے کہ انتہائی جذباتی مواقع پر انتہائی عقل و دانش سے فیصلہ کرے۔ انفرادی زندگی میں تحمل اور صبر و ضبط کی ضرورت تو ہے ہی، لیکن اس کی اہمیت اجتماعی جگہوں میں مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر تحمل اور صبر و ضبط سے کام نہ لیا جائے توزندگی گزارنامشکل ہوجائے۔ اپنی شخصیت کو نکھارنے، مسائل سے نجات پانے اور خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ جذبات کو قابو میں رکھا جائے۔ صبرو تحمل کا وصف انتہائی مفید و معنی خیز ہے، اس سے سعادت و بھلائی اورسکون و اطمینان کے مواقع تو ہاتھ آتے ہی ہیں، ساتھ ہی صبر و استقامت کی راہ پر چل کر لوگوں کی قیادت و امامت کا درجہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ضرورت ہے کہ تمام شعبہ ہائے حیات میں صبر و تحمل سے کام لیا جائے، پرسکون اور کامیاب زندگی کے لیے صبر و تحمل اور قوتِ برداشت بنیادی عنصر ہے۔ ہماری پستی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم وقتی طورپر جذبات کی رَو میں بہہ جاتے ہیں، جس سے دُوررس نگاہ متاثر ہوجاتی ہے اور سوچ و تدبّر کا مزاج نہیں رہتا۔ موجودہ حالات میں خاص طورپر ہمیںسیرتِ نبویؐ کے پہلو کو اپنانے کی شدید ضرورت ہے۔آج معاشرے کو جس قدر اپنی اجتماعی زندگی میں صبروبرداشت کی ضرورت ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس سے پہلے اس کی اتنی ضرورت کم ہی پیش آئی ہے۔ آج ہمیں اپنے ناکافی وسائل اور کمزور نظام کے ساتھ طرح طرح کی خطرناک بیماریوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ وقت ہے کہ پورا معاشرہ ایک ہو۔ تمام اختلافات بالائے طاق رکھے جائیں ۔ہم ایک معاشرہ ہیں، ہمارا جینا مرنا ایک ساتھ ہی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام لوگ ایک پیج پر آجائیں، کوئی دوسرے کو زیر کرنے کی سوچ نہ پالے۔ صبروبرداشت کے ذریعے ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?