جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے متعلقہ محکموں کے افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران صارفین کے حقوق سے متعلق عالمی دن کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔یہ دن ریاست بھر میں 14مارچ کو منایا جائے گا ۔اس موقعے پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے اور اس دن کی بدولت لوگوں میں بیداری بھی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ وزیر نے ڈائریکٹر FCSاینڈ CAکے ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی تاکہ اس طرح کے پروگرام زیادہ سے زیادہ تعداد میں منعقد کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں تمام متعلقین کو شامل کیا جانا چاہئے ۔