شوکت حمید
سرینگر//شمی توانائی سے چلنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے گودریج گروپ کی فلیگ شپ کمپنی، گودریج اینڈ بوائس کے ایک ڈویژن، گودریج سیکیورٹی سلوشنزنے کیمروں کے ساتھ ساتھ دیگر کئی الیکڑانک اشیاء کو مارکیٹ میں اتارا ہے ۔سرینگر میں منگل کو ایک مقامی ہوٹل میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نقاب کشائی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گودریج سیکورٹی Solutions کے بزنس ہیڈ نس ہیڈ پشکر گوکھلے نے منوج کھادکر اورسہیل مسعود نے موجودگی میں ACE PRO GREEN CCTV کیمروں کے بارے میں بتایا کہ چونکہ کشمیر ایک ایسا علاقہ ہے جہاںموقسم سرما کے دوران بجلی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے لہذا سولر پینل سے چلنے والے سی سی ٹی وی کیمروں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گودریج سیکورٹی Solutions نے نئی ایجادات متعارف کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ برانڈ اپنے تمام صارفین کی حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مسلسل اختراعات اور موثر حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ برانڈ نے ادارہ جاتی تحفظ میں R&D میں 5 کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے اور فی الحال بینکنگ، زیورات اور مہمان نوازی کے شعبوں جیسی صنعتوں پر اس کی مضبوط گرفت ہے۔
کشمیر کو گھریلو اور ادارہ جاتی سلامتی کے لیے بنیادی مارکیٹ کے طور پر شناخت کرتے ہوئے برانڈ نے آنے والے سالوں میں اپنے ڈیلر نیٹ ورک کو مضبوط بنا کر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشکر گوکھلے نے آنے والے سالوں میں مزید اختراعات میں سرمایہ کاری کرنے کے برانڈ کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، “گزشتہ چند سالوں میں ہم نے جموں و کشمیر میں سی سی ٹی وی کیمرہ رینج کی ترقی اور مانگ کو دیکھا ہے اور ہم سیکورٹی کے شعبے میں اپنی سی سی ٹی وی مصنوعات کی پیشکش کو بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دور دراز علاقوں میں بجلی اور دیگر مسائل کو دھیان میں رکھتے ہوئے کمپنی کو ACE PRO گرین CCTV کیمرہ متعارف کراتے ہوئے خوشی ہوئی ہے، جو شمسی توانائی اور 4G کنیکٹیویٹی کا استعمال کرتا ہے اور دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں فوری، مستحکم اور وسیع پیمانے پر نگرانی کے لیے موثر ہے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں ،ہوٹلوں اور دیگر اداروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگ ہورہی ہے اور انہیں اس نئی ایجاد کے بارے میں جاننکاری فراہم کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں پشکر گوکھلے نے کہا کہ سرینگر میں کمپنی کا سروس سنٹر کام کررہا ہے جبکہ آن لائین بھی خدمات دستیاب ہیں۔ممبئی میں کمپنی کی طرف سے بنائے گئے گرین بلیٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے اور یہاں مصنوعی کی اہمیت نہیں ہے تاہم کمپنی سیاحت اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں اپنا تعاون وقت وقت پر پیش کرے گی ۔