جموں// کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے فوٹو گرافر میر عمران کے والد محمد یاسین میر انتقال کرگئے ہیں۔کشمیر عظمیٰ دفتر میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی اور مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین بالخصوص میر عمران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ ادھر وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین چودھری ذوالفقار علی نے موصوف کی اچانک وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ چودھری ذوالفقار علی نے یہ خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران تحریک بقائے اردو کے مرکزی جنرل سیکریٹری ذاکر ملک بھلیسی نے کشمیر عظمیٰ و گریٹڑ کشمیر سے منسلک صحافی میر عمران کے والد محمد یٰسین میر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔